الوفا چمپئن ٹرافی : سولہویں دن پرنس منکی لائن نے گاڑے جیت کے جھنڈے

عسفا کے سلامی بلے باز عبدالمنا ن نے دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 16رن بنائے جب کہ جواد نے ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 25رن بنائے جب کہ دستگیر آخر تک میچ کو سنبھالنے میں کامیاب رہے اور 18گیندوں میں 21رن ٹیم کے لیے جوڑے جس میں تین چوکے بھی ہیں۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پرنس منکی نے تین19اوورایک گیندمیں ہدف پار کرلیا جب کہ سلامی باز ندیم اور مقیت نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ندیم نے 39رن بنائے تو مقیت نے30رن بنائے۔ آخر میں عاصم اور جنارردھن نے ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔اس میچ میں مقیت کو تیسری بار مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ دوسرا میچ لائن اور شاہین مخدوم کے مابین کھیلا گیا۔ لائن ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے 150ر نوں کا ہدف حزبِ مخالف کے سامنے رکھا، لائن میں عکرمہ نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 41گیندوں میں 42رن بنائے جس میں پانچ چوکہ اور ایک چھکہ بھی ہے ، علاوہ ازیں نوار نے 21گیندوں میں 29رن بنائے ۔ اس ہدف کا پیچھا کرنے میں شاہین مخدوم ناکام رہی اور پھر سات رنوں سے پہلے ہی آل آؤٹ ہوگئی ، شاہین کے کھلاڑی فاطمی نے بہت 22گیندوں میں 30رن بنائے اس کے باوجود ٹیم کو ان کے رن کارگر ثابت نہ ہوسکے اس طرح شاہین کے بعد تمام بلے باز ہدف کو چھوتے چھوتے رہ گئے اور 143پر بستراگول کرلیا۔ مین آف دی میچ کے حقدار عکرمہ قرار دئے گئے جب کہ لائن کے وکٹ کیپر داؤد نے ایک ساتھ چار اسٹمپ آؤٹ کرکے ٹیم کو مضبوط بنایا تھا۔

Share this post

Loading...