الوفا چمپئن ٹرافی کا دسواں دن :میزبان الوفا نے نور اسپورٹس اور آر ایس اے منکی نے اسداللہ کو زیر کردیا

الوفا مرڈیشور کی جانب سے محبو ب نے 39گیندوں میں 50رنز اسکور کیے۔جواب میں نور اسپورٹس کے سلامی بلہ باز رضا اور راجنیش نے پہلے وکٹ کے لیے 88رنز جوڑے ۔ جس کے بعد 118کے اسکور تک پہنچتے ہی نور اسپورٹس نے یکے بعد دیگرے اپنی 6وکٹیں کھودیں۔ الوفا کے اظہار نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور چار اوور میں صرف 16رنز خرچ کرتے ہوئے 6وکٹیں حاصل کیں۔ آج کے دوسرے میچ میں اسد اللہ نے 186رنوں کا ہدف دیا جس کو آر ایس اے منکی نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں کی مدد سے حاصل کیا۔ 
کل جمعہ ہونے کی وجہ سے صبح میچ نہیں کھیلا جائے گا ۔ دوپہر میں حنیف آباداور این ایس اے کے مابین مقابلہ ہوگا۔

Share this post

Loading...