الوفا چمپئن ٹرافی :آج اُسفا نے کوسٹل کنگ کو اور سوپر اسٹار نے میزبان ٹیم الوفا کوچلتا کردیا

خصوصاً نہال مرزانی نے کوسٹل کنگ کے بلہ بازوں کی یکے بعد دیگرے وکٹ لے کر کھیل کو مشکل ترین کرتے رہے اور کل پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا ۔ دوپہر کے میچ میں سوپر اسٹار نے الوفا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میزبان الوفا نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 165رنز بنائے جس میں محبوب نے 22گیندوں میں 35رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھا اسکور نہیں کرسکا۔ جواب میں سوپر اسٹار نے اس ہدف کو اٹھارھویں اوور میں مکمل کرلیا۔ جس میں تعظیم نے 38گیندوں میں 63 رنز ، عاطف نے 33گیندوں میں 34رنز اور ایوب نے 12گیندوں میں 32رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی ۔ تعظیم کو بہترین بلہ بازی پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ تعظیم نے اپنا مین آف دی میچ کا انعام اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی طہ کے نام کردیا جس نے الوفا کے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 
کل پہلا میچ ینگ اسٹار اور وائی ایم ایس اے اور دوپہر کا میچ شاہین مرڈیشور او رالہلال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...