آلٹو کار کے ایس آر ٹی سی بس سے ٹکراگئی : کارڈرائیور ہلاک (مزید ساحلی خبریں)


مرغیوں سے بھری ٹیمپو الٹ گئی

کارکلا 28؍جون (فکروخبرنیوز) سڑک حادثہ کے پیش آتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد اس پر سوار افراد کی جانیں بچانے اورزخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا کام کرتے ہیں لیکن یہاں بیلمن نامی علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موقع پر موجود لوگوں نے زخمی ڈرائیور کی مدد کے بجائے مرغیوں کی بھری ایک ٹیمپو میں سے زخمی مرغیوں کو گھر لے جاتے نظر آئے۔ اطلاعات کے مطابق شیموگہ سے منگلور مرغیوں کو لے جارہی ایک ٹیمپو بے قابو ہوکر الٹ جانے کی واردات بیلمن کے قریب کل پیش آئی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے کئی ساری مرغیاں ہلاک اور کئی زخمی ہوگئی ہیں۔ حادثہ کے پیش آنے کے فوری بعد موقعہ پر موجود لوگ ٹیمپو کے قریب پہنچے اورزخمی ڈرائیور کو وہاں سے نکالنے کے بجائے مری ہوئی اور زخمی مرغیوں کو اکٹھا کرتے نظر آئے ۔کہا جارہا ہے کہ بعض لوگ دونوں ہاتھوں میں مرغیوں کو لیے گھر کا رخ کرتے نظر آئے۔ 


انٹرنیٹ پر لڑکی کے تعلق سے قابلِ اعتراض تبصرہ 

چار سال بعد ایک گروہ نے کیا دوسرے گروہ پر حملہ 

منگلور 28؍ جون (فکروخبرنیوز) انٹرنیٹ پر ایک لڑکی کے تعلق سے قابلِ اعتراض تبصرہ کیے جانے کے معاملہ میں چار سال بعد ایک گروہ کی جانب سے دوسرے گروہ پر حملہ کیے جانے کی واردات پنڈت ہاؤس ، الال کے قریب پیش آئی ہے۔حملہ میں سنیل مقیم سنتوش ناگارا اور ایجنیش مقیم کوڈی کوٹیپورا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت ابھئی ، پون ، چنو اور یاتن مقیم پنڈت ہاؤس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے حملہ آوروں نے پتھروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے بعد یاتن نے رتیش کے اہلِ خانہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے متعلق انٹرنیٹ پر قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا جب اس کے متعلق یاتن سے سوالات کیے گئے اور ساتھ ہی ساتھ دھمکی بھی دے گئی ۔اس سے ناراض یاتن اور اس کے ساتھیوں نے اس کا بدلہ لینے کے لیے پنڈت ہاؤس بیکری کے پاس انتظار کرنے لگے اور ان پر حملہ کردیا۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے

Share this post

Loading...