اور پھر احادیث میں اس کے فضائل بیان کرکے امت کو یہ ترغیب دلائی کہ اس سنت پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا حاصل کرنا آسان ہے۔ اور وہ سنت ہے تہجد کی نماز ۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے روزے کے چند نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان سے بندے کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔ چونکہ انسان میں جسم اور روح دونوں چیزیں موجود ہیں اور جب روح کی طاقت کے مقابلہ میں جسم کی طاقت بڑھ جاتی ہے تو انسان بھلائی کی طرف نہیں آتا اور عبادت کرے تو اسے لذت محسوس نہیں ہوتی لیکن جب روح کی طاقت جسم کی طاقت سے بڑھ جاتی ہے کہ بندہ اعمالِ صالحہ میں رغبت محسوس کرتا ہے اور اللہ کی اطاعت میں آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور برائیوں سے وہ اللہ کی توفیق سے دور ہونے لگتا ہے۔ مولانا نے استقبالِ رمضان کا مطلب بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم رمضان کا استقبال حقیقت میں کرنے والے بن جائیں۔ اپنے گناہوں سے گڑگڑا کر معافی مانگیں اور رمضان کے لیے ایک نظام بناکر اس کو کار آمد بنانے کی کوشش کریں۔ مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانامحمد سعود ندوی نے تراویح کے اہتمام کی طرف حاضرین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گیارہ مہینے میں اس سنت کو جاری نہیں کیا گیا بلکہ صرف رمضان ہی میں اس کو سنت قرار دیا گیا لہذا بشاشتِ قلب کے ساتھ اس کا اہتمام کرنے کی کوشش کریں۔ امام وخطیب جامع مسجد تینگن گنڈی مولانا محمد اسحاق ندوی نے رمضان المبارک کے اوقات کو کارآمد بنانے کی نصیحت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اعمال کرنے کی بات کہی ۔ الشمع اسپورٹس سینٹر کے صدر جناب محمد اقبال بنگالی نے بھی خطاب کیا۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز حافظ قاسم صاحب بنگالی کی تلاوت سے ہوا اور نعت مولوی شاہد ڈانگی ندوی نے پیش کی۔ مہمانوں کا تعارف اور استقبال مولانا محمدجنید ڈانگی ندوی نے کیا اور نظامت کے فرائض مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ۔بانی وناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی محترم حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی کی دعائیہ کلمات پریہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹیج پر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے صدر جناب محمد سلیمان بنگالی صاحب بھی موجود تھے۔
Share this post
