بنگلورو 18/ جون 2019(فکروخبر نیوز) حکومت اور وزارت داخلہ نے محکمہ پولیس میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کئی آئی پی ایس افسروں کے تبادلہ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ نئے پولیس کمشنر کے طور پر آلوک کمار نے ٹی سنیل کمار کا چارج لیا اور ٹی سنیل کمارکو بھرتی ڈویژن کے اضافتی ڈی جی پی کے طور پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آلوک کمار کو ابھی چند روز قبل ہی اے ڈی جی پی کا عہدہ سونپا گیا تھا اور اب مزید ترقی دے کر پولیس کمشنر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ تبادلہ کو لے کر محتلف قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم اے کمپنی کے فراڈ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس افسران کے تبادلہ پر عوام کے ایک طبقہ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس سے زائد سینئر پولیس آئی اے ایس افسروں کے ہوتے ہوئے آلوک کمار کو پولیس کمشنر کا عہدہ دینے میں اہم راز پنہاں ہے۔ خبروں کے مطابق 2010میں جنوبی ڈویژن ڈی سی سی کے طور پر پہلے آلوک کمار کا تقرر کیا گیا تھا، آلوک کمار قانون اور آڈر ڈویژن کے اضافی کمشنر، پھر جرمانہ ڈویژن کے مشترکہ کمشنر اور اڈپی میں نکسل سپلائی فورسس کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Share this post
