المومنات پبلک اسکول منکی سے فارغ ہورہا ہے امسال ایس ایس ایل سی کا پہلا بیچ ، اعزاز میں سجائی گئی خوبصورت محفل ، نم آنکھوں کے ساتھ طالبات نے اساتذہ ومعلمات کے احسانات کو کیا یاد

Manki, almuminaat public school manki, moulana shakeel nadwi manki, sslc

منکی 07؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز/مولوی مدثرکنچارندوی) المؤمنات پلک اسکول منکی کے دسویں جماعت سے امسال فراغت حاصل کرنے والی 26 طالبات کے اعزاز میں  دو نشستوں پر مشتمل اسکول کے وسیع وعریض ہال میں نویں جماعت کی طالبات کی جانب سے خوبصورت محفل سجائی گئی، پہلی نشست مورخہ 3 مارچ 2022 کو خواتین کے لئے مخصوص تھی جلسہ کی صدارت اسکول کی موقر معلمہ نازیہ شیخ صاحبہ نے کی جس میں بطور مہمان خصوصی جامعة المؤمنات منکی کی میر معلمہ محترمہ فہمیدہ صاحبہ زوجہ جناب زکریا کڑپاڑی اور دوسری مہمان خصوصی محترمہ میناز صاحبہ زوجہ محمد علی شیخ میر معلمہ اردو ہائی اسکول منکی نے شرکت کی۔

     جلسہ کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی اس کے بعد تمام فارغ التحصیل طالبات نے اپنے علمی سفر کی روداد خوبصورت انداز سے بیان کیں اوراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئےذمہ داران جماعت ومدرسہ رحمانیہ اور خصوصا مہتمم مدرسہ مولانا شکیل احمد سکری ندوی کا ، اور اپنے اساتذہ و والدین کے احسانات کا تذکرہ کیا۔ اس دوران  تعلیمی سفر کے ایک مرحلہ کی تکمیل کا سہرا کسی نے اپنے اساتذہ کے سر باندھا تو کسی نے اس اسکول کے انتخاب پر اپنے والدین کے لیے خوب دعائیں دیںاور بعض طالبات اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئیں اس اجلاس میں نویں کلاس کی طالبات نے بھٹکل پی یو ویمن کالج کی پرنسپل محترمہ فرزانہ محتشم صاحبہ کی لکھی ہوئی درد وحوصلہ سے بھرپور الوداعی نظم کو خوبصورت انداز میں پیش کیں اس  نظم میں فارغ التحصیل طالبات کے جذبات واحساسات کا بھی تذکرہ تھا اور اس اسکول سے فرقت کاغم، اور اپنے مخلص اساتذہ ومعلمین ومعلمات کی جدائی کا ذکر بھی تھا اور اسکول کی اولین فارغات ہونے پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی تھی اس کے بعد نویں جماعت کی طرف سے خوبصورت اور بہترین انداز میں الوادعی پیغام بھی پیش کی گئی ۔ اس اجلاس میں طالبات کی سرپرست خواتین بھی شریک تھیں اس لئے دونوں مہمانوں اور صدر جلسہ نے طالبات وسرپستوں کو  مبارکباد پیش کیں اور تعلیم کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد مزید تعلیم کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور اپنے علم پر عمل کرنے آور اپنے اساتذہ ومعلمین ومعلمات کی قدردانی کی ترغیب دی دعا پر پہلی نشست کا اختتام ہوا۔

اس اجلاس کی دوسری نشست بروز سنیچر مؤرخہ یکم شعبان المعظم 1443ھ مطابق 5/ مارچ 2022 کو مدرسہ کے ناظم جناب ماشیما محمد عرفان صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ذمہ داران جماعت المسلمین و مدرسہ رحمانیہ کے ساتھ ساتھ طالبات کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی اور بطور مہمان جناب ستیش نائیک صاحب کنڑا ہائی اسکول کے صدر مدرس بھی شریک تھے جلسہ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد پردہ کے اہتمام کے ساتھ چند طالبات نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اس اسکول کے قیام پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے ڈھیر ساری دعائیں دیں اور اپنے اساتذہ ومعلمین ومعلمات کو خراج تحسین پیش کیں اور ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مدرسہ رحمانیہ و المؤمنات پبلک اسکول منکی کے مہتمم جناب مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے تفصیلی خطاب میں کہا کہ آج سے تقریبا 15 سال پہلے منکی کی  چند نیک دل مخلص اور دین پسند خواتین کی درخواست سےاس اسکول کی تحریک شروع ہوئی تھی اور  کئی میٹنگوں میں بار بار اس پر غور و خوض کرنے اور ارباب حل وعقد کی تین سالوں کی مسلسل کوشش و کاوشوں کے بعد مورخہ 17 جمادی الثانیہ 1443ھ مطابق یکم جون 2010 کو سابق ناظم مدرسہ رحمانیہ مولانا شبیر قاضی کی دعا کے ساتھ اس  اسکول کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا ۔ مولانا نے بڑے  رقت آمیز لہجہ میں کہا کہ اس ادارہ مدرسہ کے ذمہ داروں  نے سالوں سال پہلے جو خواب دیکھا تھا یہ اسکول ان کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ مدرسہ رحمانیہ کی١۹٦۷ کی سالانہ رپورٹ میں مدرسہ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے یہ بات مذکور ہے  تعلیم  وترقی نسواں  کے لئے عملی انتظام کرنا ۔الحمد للہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اس کام کی تکمیل کے لئے ہمیں اور آپ کو قبول فرمایا۔

 مزید مولانا نے المؤمنات پبلک اسکول کے قیام کے مقصد اور اس کی تاریخ اس کی تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اسکول کے مرحلہ وار ریکیگنیشن اور اس میں پیش آنے والی دشواریوں اور اس کو حل کرنے والوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ محض اللہ کے فضل سے یہ تمام مراحل بحسن خوبی انجام پائے ذمہ داران جماعت ومدرسہ اور جمیع ممبران کی محنت و کوشش کو سراہتے ہوئے ان سبھوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اور مولانا نے سرپرستوں کو اسلامی ماحول میں بچوں کی تربیت کرنے  پر زور دیا اور بچیوں کو پردے کے ماحول میں رکھ کر تعلیم دینے کی ترغیب دی ۔سامعین کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی  جب انھوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اس تعلیمی ادارے کوقائم کیا تھا تاکہ نونہالان قوم  دینی تشخص اور اسلامی اقدار کے ساتھ علوم و فنون سے آراستہ وپیراستہ  ہوں الحمد للہ اس ادارے میں کل سا ڑھے چھ سو طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں اور تقریبا چالیس تدریسی عملہ خدمت انجام دے رہا ہے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا   مدرسہ رحمانیہ میں245 طلباء اور المومنات پبلک اسکول میں 315 اور جامعة المومنات میں 60 طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں جماعت المسلمین ومدرسہ رحمانیہ کے ذمہ داروں اور ممبران کے لئے بھی شکر کا مقام ہے کہ اللہ نے ان کو تعلیم حاصل کرنے کا ذریعہ بنا یا ہے اس پر پوری عوام کو بھی مبارکباد دی اور شکریہ اداکیا  اس کے بعد فارغات سے بھی  مخاطب ہو کر نصیحتیں کیں۔

المؤمنات پبلک اسکول کی عالیشان عمارت کی تعمیر میں دامے درمے سخنے قدمے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور خصوصا ڈیولپمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عمارت کی تعمیر میں  اپنا وقت فارغ کیا اور ہر طرح کا تعاون پیش کیا ،ملت کے اداروں کو چلانے اور اس کو باقی رکھنے کے لئے اللہ سے دعا کرنے اور تعاون پیش کرنے کی درخواست کی اور جو کام باقی رہ گیا ہے اس کو بھی مکمل کرنے کے لئے تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔ آخر میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ اللہ کے فضل اور اس کے احسان سے ہورہا ہے اور جو کچھ آئندہ ہوگا وہ بھی اس کی مدد شاملِ حال ہونے سے ہوگا اور کوتاہیوں اور کمیوں کو اپنی جانب منسوب کیا۔ اس کے بعد اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب ستیش نائیک صاحب  کا کنڑا میں  خطاب ہوا ۔ جناب ماسٹر نظام الدین صاحب ملاڈ استاذ مدرسہ رحمانیہ نے مختصرا تعارف پیش کیا  ۔موصوف کی ناظم مدرسہ ،جناب عرفان ماشیما صاحب ، صدر جماعت جناب قاضی محمد ارشاد صاحب اور سکریڑی جماعت جناب عابدہ احمد باشاہ صاحب اور نائب صدر جماعت جناب حسن باپو حسن باپا کے ہاتھوں شال پوشی اور اعزاز سے نوازا گیا ، جناب والا نے اس اسکول کے قیام سے لے کر  یعنی ایل کے جی سے لے کر دسویں کلاس تک  سرکاری سطح پر جس طرح کے تعاون کی ضرورت تھی ان کو پورا کرنے  میں ہماراساتھ دیا اور مشکل سے مشکل مراحل میں بھی اسکول کے کاغذات تیار کرنے میں کافی مدد کی مولانا نے انکا تماموں کی طرف سے  شکریہ بھی ادا کیا اس کے بعد جناب ستیش نائیک نے شرکاء بزم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے خدمت کا موقع دیا جب جب بھی میری ضرورت محسوس کریں گے میں آپ کی خدمت میں حاضر رہوں گا انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس اسکول کو ترقی  دیجئے اور اس کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے ان بچیوں کو اچھے ماحول میں تعلیم دلانے کی کوشش کیجئے اور طالبات کو ایس ایس ایل سی کے امتحانات میں اچھی محنت کرنے اور اچھے نمبرات سے پاس ہونے کی تاکید کی اور اعزاز دیئے جانے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا  ۔اس کے بعد جناب حسن باپو حسن باپا صاحب نائب صدر جماعت نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جتنا ممکن ہو سکے تعلیم حاصل کیجئے، دسویں کے بعد اعلیٰ تعلیم کا ارادہ رکھئے اور آپ جو بننا چاہتی ہیں اس کے پیچھے محنت کیجے اور اپنا اپنے والدین اور  اپنےادارے وگاؤں کا نام روشن کیجئے ۔ستیش نائک کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں ناظم مدرسہ جناب ماشیما محمد عرفان صاحب نے اس اسکول کی ترقی وکامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور خصوصا امسال فارغ ہونے والی طالبات  کو اسکول کی  پہلی بیچ  میں شامل ہونے پر  طالبات کو اور ان کے سرپرستوں کومبارکباد دی اور تمام ذمہ داروں اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیااور تمام بچیوں کی کامیابی کی دعا کے ساتھ اپنی بات ختم کی ۔ نظامت کے فرائض جناب مولانا مدثر کنچار ندوی استاذ المومنات پبلک اسکول  نے بحسن وخوبی انجام  دی ۔اور  تمام شرکاء کا اسکول اور منتظمین اور طالبات کی طرف سے شکریہ ادا کیا دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس موقع پر اول الذکر ذمہ داروں کے علاوہ مدرسہ کے نائب ناظم جناب شیخ شاہ الحمید صاحب ، نائب سکریٹری جناب ساوڑا ابو محمد صاحب ، محاسب مدرسہ جناب عابدہ مبارک صاحب ،محاسب جماعت جناب مختصر محمد میراں صاحب ،سابق محاسب کڑپاڑی جعفر صاحب اور دیگر ممبران انتظامیہ وبیرونی جماعتوں کے سا بقہ اور موجودہ  ذمہ داران بھی شریک رہے۔

Share this post

Loading...