مرڈیشور13؍ نومبر2021(فکروخبرنیوز) المعہد الاسلامی العربی کی جانب سے عوام الناس کے لیے مفت بنیادی دینی تعلیمات کورس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کورس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ادارہ کے صدر مولانا شرفِ عالم قاسمی کی رہائش گاہ پرکل بروز جمعہ بعد عصر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی اور فکروخبر سمیت ساحل آن لائن ، اہلِ منکی نیوز اور کائکنیس آن لائن کو بھی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فکروخبر کی جانب سے مولانا سید احمد ایاد ایس ایم ندوی نے ایوارڈ حاصل کیا۔
اس موقع پر ادارہ کے ناظم مولانا حماد کریمی ندوی اور ادارہ کے صدر مولانا شرفِ عالم قاسمی نے ادارہ کی سرگرمیوں کے متعلق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کے تحت مختلف کورس کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے اور مستقبل میں بھی بہت سارے کورس کرنے کا ارادہ ہے ۔ فی الحال بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی کے زیر پرستی بنیادی دینی تعلیمات کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کورس کے ذریعہ اسکول وکالجز کے اساتذہ ومعلمات اور طلبہ وطالبات استفادہ حاصل کریں گے۔ اس موقع پر مولانا عبدالصمد قاضی کے ہاتھوں ادارہ کی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔
Share this post
