بھٹکل :08جولائی2019(فکروخبرنیوز)جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کی انجمن اللجنة العربية کی افتتاحی تقریب 3 شوال المکرم 1440ھ بروز اتوار ساڑھے تین بجے منعقد ہوئی جس کا آغاز انظر گوائی کی قرائت اور سید نبیغ برماور کی نعت سے ہوا۔
نائب مشرف لجنہ مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمہیدی گفتگو میں طلبہ کو اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
اس کے بعد مولانا شافع ندوی نے عربی زبان میں طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ ابھی سے اپنا ھدف اور مقصد متعین کریں تاکہ اگلے مراحل میں آسانی ہو۔
نائب مشرف لجنہ مولانا اقبال صاحب ندوی نے بھی عربی زبان میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو تقریری و تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر مولانا عبیداللہ صاحب ندوی (ناظم ضیاء العلوم کنڈلور) نے تاثرات و تجربات کو طلبہ کے سامنے رکھتے ہوئے فرمایا کہ جو اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائے گا وہ ہر میدان میں ترقی کرے گا اور جو اس کی قدر نہیں کرے گا وہ مستقبل میں پچھتائے گا، اس لیے یہاں سے تیار ہوکر نڈر ہوکر پورے عالم میں دین کو عام کریں۔
مشرف لجنہ مولانا عبدالرب صاحب ندوی نے فرمایا کہ زبان جسم کا ایک چھوٹا عضو ہے جب یہ سنورتی ہے تو راہ بھٹکوں کو راہ راست پر لاتی ہے، نیز یہ بھی کہا کہ فرصت کے مواقع کو غنیمت جان کر اس کو صحیح استعمال میں لائیں، اس کے بعد نو منتخب عہدیدران لجنہ کا اعلان فرمایا۔
آخر میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کو مفید نصائح کرتے ہوئے لجنہ کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی ترغیب دی اور سب ہی طلبہ کو لجنہ کے ہر کام کو مل جل کر انجام دینے کی تلقین کی۔
اس دوران لجنہ کا ترانہ عبدالنافع وزیرا اور ان کے رفقاء نے پڑھا۔مولانا شعیب صاحب ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
عہدیداران اللجنةالعربية
صدر: مولانا مقبول صاحب ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)
مشرف: مولانا عبدالرب صاحب ندوی
نائب مشرف: مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی / مولانا اقبال صاحب ندوی
نائب صدر: عبدالنافع وزیرا / عبدالحفیظ صوبیدار
جنرل سکریٹری: انظر گوائی
نائب سکریٹری: سید نبیغ برماور
معاون سکریٹری: ندید کاڈلی
معتمد بزم ثقافت: سید ابوالحسن یس یم
نائب / معاون معتمد بزم ثقافت: عبدالمعین ھیجب / افراز
مشرف الزھرة: مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی
نائب مشرف الزھرة: مولانا عبدالمحیط صاحب ندوی
مدیر الزھرة: ذکوان نابغ بلگی
نائب / معاون مدیر الزھرة: توحید مجاور / عبدالغفور بیاری
مشرف ارمغان: مولانا سمعان صاحب ندوی
نائب مشرف ارمغان: مولانا رحمت اللہ صاحب ندوی
مدیر ارمغان: عبدالحمید اسید عیدروسہ
نائب / معاون مدیر ارمغان: زبیر بہادر / محی الدین بشار
مشرف بزم ریاضت: مولانا عمیر صاحب ندوی / ماسٹر عبدالرحیم صاحب
معتمد بزم ریاضت: عبدالمقسط درگا
نائب / معاون معتمد بزم ریاضت: عبدالحمید / شفق
معتمد بزم خطابت: معاذ قاضی
نائب معتمد بزم خطابت: شقران
مشرف بزم نظافت: مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی
معتمد بزم نظافت: مفیض خلیفہ
نائب معتمد بزم نظافت: عبدالبر ولکی
ذمہ دار دعوت و تبلیغ: مولانا عتیق صاحب ندوی
علاقات عامہ
جامعہ اسلامیہ بھٹکل
Share this post
