بچوں کی صلاحیت کو منظر عام پرلانا اللجنۃ العربیہ کا اصل مقصد ہے: مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

اس موقع پرمولانا انصار ندوی مدنی اُستاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے سال بھر کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ : جامعہ میں تعلیم کے میدان میں طلبہ کو آگے رکھنے کے لئے انتھک جدو جہد کی جاتی ہے اوراس کے لئے تگ و دو کئے جاتے ہیں وہیں دوسری جانب طلبہ میں داعیانہ صفات پیدا کرنے کے لئے اللجنۃ کے زیرِ اہتمام مختلف موضوعات و عنوانات سے نشستیں رکھی جاتی ہیں تاکہ طلبہ مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔ماسٹر سیف اللہ صاحب نے اس موقع پر سال بھر کی کارروائی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کو مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ امسال طلباء امیدوں پرمکمل طور پر کھرے اترے،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ قول و عمل میں تضاد نہ ہو بلکہ قول و عمل میں یکسانیت اور مقصد دین کی سر بلندی ہو۔اُستاد حدیث مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی صاحب نے فرمایا کہ اللجنۃ کا یہی مقصد ہے کہ طلباء کو ایسا تیار کیا جائے کہ جب بھی جہاں بھی کچھ بات کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ بے جھجک بولیں اور اس کے لئے ذہنی و خیالی طو رپر تیار رہیں۔ مشرف اللجنۃ مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں آج مطالعہ کی کمی بے حد پائی جارہی ہے اس کے تدارک کی ضرورت ہے اسی طرح اپنے قلم کو بھی معیاری بنانے کی ضرورت ہے۔مولانا عبد العلیم خطیب ندوی صاحب نے اپنے بیان میں صلاحیتوں کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ اس کو محفوظ کرلیں اور تاکہ آئندہ جاکر اُمت کو اس کا فائدہ ہوسکے ۔ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغازبرادرم عقبہ برماور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اور سفیان رکن الدین نے بارگاہ رسالت میں ھدیۂ نعت پیش کیا۔ اللجنۃ العربیہ کے سکریٹری نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔نظامت کی ذمہ داری صہیب درگا نے بحسن و خوبی ادا کئے۔


گانجہ فروش پولس گرفت میں 

کارکلا11اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں کی مقامی پولس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے این آئی ٹی ٹی ای کالج کے علاقے میں گانجہ فروشی کررہے ایک گانجہ فروش کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق اے ایس پی سمن کی ٹیم نے اس کو گرفتار کیا ۔ملزم کی شناخت کیشوا سانیل مقیم کاٹی پللا ففتھ بلاک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، گرفتاری کے بعد پولس نے اس کے پاس موجو د ایک کلو آٹھ سو گرام گانجہ اور ایک سواری ضبط کرلیا ہے،۔ضلع سی سی بی برانچ ، کارکلا رورل پولس اسٹیشن کے اسٹاف اے ایس آئی بالاکرشنا گوڈا، اور دیگر پولس اہلکار اس چھاپہ مار کارروائی میں ٹیم کے ساتھ تھے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔


کوسل فالس (آبشار) میں گرکر طالبِ علم ہلاک 

کنداپور11اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں بیندور شہر کے قریب واقع کوسلی فالس نامی ندی میں ایک نوجوان پیر پھسل کرگرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے کی وارادت پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایم جی ایم کالج سے تعلق رکھنے والے این ایس ایس کے قریب ستر طلباء یہاں پکنک کے غرض سے آئے تھے، آبشار کا دیدار کرہی رہے تھے کہ مہلوک نوجوان جس کی شناخت پرساد آمن (22) مقیم اُدیاور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اس کا پیر پھسلا اور وہ ندی میں جاگرا، نوجوان آبشار میں گرتے ہوئے ساتھی دوستوں نے اس کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے، بیندور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...