طلبائے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی تنظیم اللجنۃ العربیۃ کی ذمہ داریاں تقسیم ، پڑھئے مکمل تفصیلات

بھٹکل 16 ستمبر2021(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کے آج ذمہ داران کا اعلان کیا گیا۔ اس کی پہلی نشست میں مختلف اساتذائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی نصیحتیں کیں اور اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

اساتذہ نے کہا کہ اس تنظیم کے تحت مختلف شعبے تعلیم ہی کا ایک حصہ ہے لہذا طلباء اس کی اہمیت کو سمجھیں اور آگے بڑھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف تقریری اور تحریری میدان میں طلباء آگے بڑھتے ہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا ہنر اس سے ملتا ہے۔ طلباء کو سب سے پہلے اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا شعیب صاحب ندوی نے اللجنۃ العربیہ کی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔

صدر : مولانا مقبول احمد ندوی (مہتمم جامعہ)

مشرف لجنہ : مولانا شعیب ندوی

معاونین  : مولانا اسامہ ندوی ، مولانا وصی اللہ ندوی

نائب صدراول : سہل کولا

نائب صدر دوم : شہزان جوکاکو

نائب صدر سوم : احمد یسع پلور

جنرل سکریٹری : سلمان کولا

نائب سکریٹری : رویض عیدروسہ

معاون سکریٹری : عبدالتواب دامداابو

معتمد بزمِ ثقافت : عبدالبر صدیقی

نائب معتمد بزمِ ثقافت : عبداللہ میمن

مشرف الزھرۃ : مولانا محمد اقبال ندوی

مدیر الزھرۃ : رفیق احمد

نائب مدیرالزھرۃ : عمار حافظ

مشرف ارمغان : مولانا سمعان ندوی

مدیر ارمغان : قتادہ رکن الدین

نائب مدیر ارمغان : انفال خطیب

معتمد بزمِ ریاضت : محمد ثمال محتشم

نائب : عبدالعلیم قاضی

مسابقہ حفظِ قرآن : مولانا وصی اللہ ندوی ، مولانا مذکر ندوی ، مولانا عرفان ندوی

چھٹی دینے کے ذمہ دار :  مولانا شعیب ندوی

ٹیمپو کے ذمہ دار : مولانا محمد عمیر ندوی

دعوت وتبلیغ کے ذمہ داران : مولانا عتیق الرحمن ندوی ، مولانا غفران ندوی

اس موقع مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، سابق مہتمم مولانا فاروق ندوی ، جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب ، اساتذہ میں مولانا محمد الیاس ندوی ، مولانا محمد انصار ندوی ، مولانا عبدالعلیم ندوی ، مولانا شعیب ندوی وغیرہ نے طلباء کو نصیحتیں کیں۔

Share this post

Loading...