اللہ کے اوامرکی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں : شیخ ڈاکٹر ایاد شکری

انہوں نے کہا کہ ہم جو اللہ تعالیٰ نے جن احکامات کا مکلف بنایا ہے اس کی ہم پابندی کریں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نماز ،روزے ، زکاۃ اور حج کی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور جو بندہ اللہ کے اوامر کو پورا کرتا ہے تو وہ اللہ کے احکامات کو پورا کرنے میں کوشش کرنے لگتا ہے۔ شیخ نے اپنے بیان میں اللہ کا خوف پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے خوف سے ہماری زندگی سنور جاتی ہے ۔اور یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ کے احکامات کی ادائیگی میں ہم سے کوتاہی ہوجائے تو اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کریں او راللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے۔ ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز مہمانِ معزز کے فرزند شیخ عبدالرحمن ایادشکری کی تلاوت سے ہوا ۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد ادب مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی نے مجلس اصلاح وتنظیم کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے بھٹکل کی دینی خدمات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے مہمانان کا استقبال کیا ۔ استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا انصار صاحب ندوی نے مہمانِ خصوصی کے خطاب کا ترجمہ اردو میں کیا ۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالاحد ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ اس موقع پر اسٹیج پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا محمد اقبال صاحب ندوی ، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ ندوی مدنی ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی, صدر بهٹکل مسلم خلیج کونسل جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب, جنرل سکریٹری تنظيم جناب الطاف کھروری صاحب وغیرہ موجود تھے۔ 


تین مختلف سڑک حادثات میں دوافراد ہلاک ، دس افراد زخمی 

کنداپور 05؍ اگست (فکروخبرنیوز) لاری کے بائک سے ٹکرانے کے بعد اس کی زد میںآنے سے بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی سنگین واردات تعلقہ کے تیکٹے علاقے میں کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت روپیش بھنڈاری (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے کام سے گھر لوٹنے کے دوران پیچھے سے ایک لاری اس کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ لاری کی زد میں آیا ۔ بتایا جار ہا ہے کہ کچھ میٹر دور تک لاری بائک سوار کو کھینچ کر لے گئی۔موقعۂ واردات پر لوگوں نے شدید زخمی حالت میں روپیش کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ منگلور کے بچپے میں پیش ایا جہاں دو بائک کے آپسی تصادم میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے دو بچوں کو اسکول پہنچانے کے بعد گھر لوٹنے کے دوران مخالف سمت سے آرہی بائک سے اس کی اسکوٹر ٹکراگئی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے گنگادھر گوڑا (45) شدید زخمی ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچا جہاں اس نے اپنی آخری سانس لی۔بچپے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ تیسرا سڑک حادثہ اڈپی تعلقہ میں پیش آیا جہاں دو بس کے آپسی تصادم میں دس افراد کے زخمی ہونے کی واردات مودا بیٹو علاقے میں آج پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگلور سے اڈپی جارہی ایک بس کو مقامی بس تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں بس پر سوار مسافر زخزی ہوگئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے قریب ایک گھنٹہ تک ٹرافک کا نظام متأثر رہا۔ کاپوپولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد ٹرافک کا نظام بحال کیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہر مہینہ چار سے پانچ سڑک حادثے پیش آتے ہیں۔ 

Share this post

Loading...