ٓٓآل پارٹی وفد دہلی جانے کی ضرورت نہیں :  وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا

بنگلورو 19/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹکا سیلاب زدگان کے لیے مرکز سے فنڈ جاری نہ کرنے پر پارٹیوں کی جانب سے ا ٹھائے سوالات کا وزیر اعلیٰ نے خاموش جواب دیا ہے۔ بعض سیاسی قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے سو الات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے مرکز سے امدادی فنڈ حاصل کرنے کے لیے ریاست سے آل پارٹی وفد لے جانے کی اس وقت ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علم میں ریاست میں ہوئے نقصانات کی تفصیلات موجود ہے اور حکومت نے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ امسال صرف کرناٹک ہی میں نہیں بلکہ ملک کی بہت ساری ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو بیک وقت ریلیف فنڈ جاری کرنے والی ہے۔ ریاستی حکومت نے بہت زیادہ اہم امدادی کاموں کو شروع کرنے کے لیے فنڈ جاری کیے ہیں۔ ایسے حالات میں وزیر اعظم کے پاس آل پارٹی وفد لے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ حکومت سیلاب اور بارش سے متأثرہ علاقوں میں متأثرین کو راحت پہنچانے کے کام کررہی ہے۔ جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں ان کے لیے مکانات کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ کانگریس او رجے ڈی ایس غیر ضروری بیانات سے عوام کو گمراہ نہ کرے۔ حکومت مرکز سے امدادی رقم جلد حاصل کرے گی۔ 

Share this post

Loading...