بھٹکل 23/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم بھٹکل یونٹ کی جانب سے آج شہر میں ہوئے پر امن احتجاجات کے موقع پر پولیس کے اہلکاروں کے درمیا ن کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ احتجاج کے اختتام کے بعد مذکورہ فورم کے مقامی ذمہ داروں نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے سامنے انسانیت کا سبق رکھا۔ اس تعلق سے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہونے کی حیثیت سے برابر ہے، لہذا ہم ایک دوسرے کا احترام کا کریں، پیارومحبت اور امن وآشتی کا سبق عام کریں اور ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالمحیط خطیب نے فکروخبر کو بتایا کہ ہم پیارومحبت کا پیغام ہمارے برادرانِ وطن میں عام کرنے کا کام کرتے ہیں جو حضرت مولانا علی میاں ندوی نے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ان کے اندر مسلمانو ں کے تعلق سے پائی جارہی غلط فہمیاں دور ہوں۔
Share this post
