عمران پرتابگڈھی نے مختلف موضوعات کے ضمن میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے مشاعرہ لوٹ لیا۔ اپنی خوش گلو آواز کے لیے جانے والے شاعر جناب الطاف ضیاء نے بھی اپنا بہترین کلام پیش کیا۔ مذکورہ شاعروں کے علاوہ الطاف ضیاء ، عزیز الدین عزیز بلگامی، حسن علی خان حسن ، مبین منور، منصور رضا اور دیگر شعراء نے بھی اپنا کلام سنایا۔ مولانا خالد ندوی غازیپوری ندوی نے بھی اپنا کلام سنایا ، اس مشاعرہ کی نظامت مقامی شاعر جناب رحمت اللہ راہی نے بہترین انداز میں کی ۔
Share this post
