بھٹکل کے الکوثر گرلز کالج میں معذور بچوں کے لیے 27 اور 28 جنوری بروز سنیچر واتوار منعقد ہورہا ہے دوروزہ کیمپ

بھٹکل26؍ جنوری 2024(فکروخبرنیوز) معذور بچوں کے والدین کی ضرورت اور ان کے لیے درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے الکوثر گرلز کالج میں 27 اور 28 جنوری بروز سنیچر و اتوارکو دوروزہ کیمپ  منعقد کیا جارہا ہے۔

الکوثر گرلز کالج کی پرنسپال محترمہ نبیرہ محتشم صاحبہ کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کیمپ میں ماہرین کی نگرانی میں معذور بچوں کا معائنہ اور اس کے علاج ومعالجے کے لیے عملی تدابیر کی طرف رہنمائی کی جائے گی۔ پروگرام میں پی پی ٹی پر مشتمل ایک آگاہی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے لیے وژڈم اسپیشل اسکول میسور کی پرنسپال اور معذور بچوں کے علاج ومعالجے میں 17 سالہ تجربہ کار ، ماہر اور تربیت یافتہ خاتون محترمہ فضیلت زوجہ یحیٰ ساؤڑا صاحبہ میسور سے اپنی ٹیم کے ساتھ اوراسی میدان کی ماہر اور تجربہ کار سند یافتہ محترمہ سعدیہ صالح کوڑا ہاسن سے تشریف لارہی ہیں۔

27 جنوری بروز سنیچر کویہ کیمپ صبح دس سے شام پانچ بجے تک الکوثر گرلز کالج میں اور 28 جنوری اتوارکو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک قدیم شمس اسکول ، بستی روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اسی روز دوپہر تین بجے صرف خواتین کے لیے اختتامی تقریب ہوگی جس میں بطورِ مہمانانِ خصوصی اسپیکر کرناٹک اسمبلی کی دختر حوا نسیمہ صاحبہ اور وزیر حکومتِ کرناٹک اوربھٹکل ایم ایل اے کی دختر بینا وائدیا شرکت کریں گے۔ پرنسپال کے مطابق ان شاء اللہ ہر قسم کے معذور بچوں کے لیے یہ کیمپ بہت مفید رہے گا ۔

اس کیمپ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے اور اپوائنٹمنٹ کے لیے ان نمبرات پربذریعہ وھاٹس بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  9008242889 / 7899600640 /8197406306

اس پروگرام کے علاوہ 28 جنوری صبح گیارہ بجے شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کے مسائل جیسے اہم عنوان پر الکوثر گرلز کالج کالج بستی روڈ بھٹکل میں خواتین کے لی ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں پیزیوتھراپسٹ اور کاؤنسیلر محترمہ سیدہ نزہت فاطمہ رضوی کا خطاب ہوگا۔

Share this post

Loading...