علی پبلک اسکول بھٹکل میں سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

جس کے بعد ان کے درمیان آزاد سوالات کیے گئے جس میں بھی بہت دلچسپ مقابلہ ہوا اور اول مقام چھٹی جماعت اے اور دو م مقام چوتھی جماعت سی نے حاصل کے۔ اس موقع پر علی پبلک اسکول کے بانی وناظم مولانا محمد الیاس ندوی نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی اور انہیں انعامات دئیے جانے کا بھی اعلان کیا ۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ ہفتہ چوتھی جماعت سے لے کر ساتویں جماعت کے طالبات کے درمیان بھی سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پانچویں جماعت سی اور ساتویں جماعت بی نے پہلا مقام اور دوسرا مقام چھٹی جماعت بی نے حاصل کیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک دعائیں مقابلہ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ 


بنگلور : اے ٹی ایم مشین کے لیے نقدی لے جانے کے دوران ڈرائیور کے نقدی کے ساتھ فرار ہونے کا معاملہ 

پولیس نے ڈرائیور کی بیوی کو کیا گرفتار 79لاکھ روپئے برآمد 

بنگلور 28؍ نومبر2016 (فکروخبرنیوز) اے ٹی ایم مشین کے لیے نقدی لے جانے کے دوران ڈرائیور کے نقدی کے ساتھ فرار ہونے کے معاملہ میں ڈرائیور کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جو معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد گھر سے لاپتہ تھی۔ پولیس نے خاتون کے پاس سے 79.8لاکھ روپئے برآمد کیے ہیں لیکن ڈرائیور سیلوراج روئے ابھی بھی فرار ہیں۔ کچھ دن قبل پولیس نے وسنتا نگر سے وین برآمد کرلی تھی جس میں سیکوریٹی گارڈ کا ایک بندوق اور 45لاکھ روپئے نقدی تھے۔ پولیس اب روئے کو چنئی ، حیدرآباد اور کیرلا کے مختلف علاقوں میں تلاش کررہی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ روئے بنک آف انڈیا کے نقدی ایم ٹی ایم مشین میں لے جانے کے دوران سیکوریٹی گارڈ کوچکمہ دے کر 1.37کروڑ روپئے کے ساتھ فرار ہوگیا تھاجس کے دوسرے دن پولیس نے 45لاکھ کے ساتھ وسنتا نگر سے وین برآمد کرلی تھی لیکن اب تک اصل ملزم کو حراست میں لینے میں پولیس ناکام ہیں۔ 


بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی جیلوں میں بھی زوروں پر 

مویشیوں کی نقل وحمل کرنے کے الزام میں گرفتار دو افراد پر حملہ کردیا 

اڈپی 28؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی اب گلی کوچوں اورسڑکوں کی حدود سے نکل کر جیل کے حدود میں بھی پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کینراکے جیلوں میں بند اب مسلم قیدیوں کے تحفظ فراہم نہیں ہورہا ہے اور آئے دن ان پر حملہ کی وارداتیں منظر عام پرآنے سے پولیس کا کردار بھی شک کے دائرے میں آنے لگا ہے۔ تازہ ترین واردات کل ہری ایڈکا جیل میں منظر عام پر آئی جہاں بجرنگ دل کارکنوں نے مویشیوں کی نقل وحمل کے الزام میں گرفتارایک ملزم پر حملہ بول دیا۔ متأثرہ افراد کی شناخت ارشاد محی الدین جبکہ اس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت سندیب شیٹی ، اکلیش شیٹی ، سوکمار ، منجیش پردیپ اور پرشانت موگاویرا کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ارشاد اور رفیق کو 26نومبر کی رات کارکلاپولیس نے غیر قانونی طور پر مویشیوں کی نقل وحمل کے دوران پولیس نے انہیں روک کر تفتیش کرنی شروع کردی ، انہوں نے پولیس کانسٹیبل چندرا کانتھ کو زدوکوب کرنے کے بعد موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے بعد میں انہیں گرفتار کرلیا اور کارکلا شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا جس کے بعد انہیں ہری ایڈکا جیل منتقل کیا گیا۔ اتوار کی صبح ارشاد ناشتہ کے لیے جانے کے دوران بجرنگ دل کے پانچ کارکنوں نے اس پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب بھی کیا۔ ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے انہیں گالیاں بھی دی ہیں۔ ہری ایڈکا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...