علی پبلک اسکول میں جمعرات کے روز تین مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے گئے۔

بھٹکل23/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  پہلا پروگرام پانچویں جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء کے لیے تھا جس میں سیرت کے موضوع پر انہیں ایک تحریر لکھ کر انہیں طلباء کے سامنے پیش کرنا تھا۔ طلباء بڑی محنت سے اپنے تحریریں مرتب کیں اور طلباء کے سامنے بڑی ہمت کے ساتھ اس کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے عملی زندگی میں سیرت کو اپنانے کی دعوت دی تھی۔ بہترین اور سلیس انگریزی زبان میں طلباء کی جانب سے پیش کردہ ان تحریروں سے سیرت نبوی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ 
دوسرا پروگرام آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے منعقد کیاگیا جس میں انجمن کے سینئر ریٹائرڈ ٹیچر محمد نذیر نے کنڑا زبان کی اہمیت پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کنڑا ریاستی زبان ہونے کی حیثیت سے ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر کام آتی ہے۔ حکومت کاموں میں تمام قسم کے فارم کنڑا ہی میں پر کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہم ایک ایسے معاشرہ میں رہتے ہیں جہاں پر ہمیں کنڑا زبان لکھنے او ربولنے والوں سے واسطہ پڑتا ہے اور جو دعوتی ذمہ داری اللہ نے مسلمانوں پر ڈالی ہے اسے پورا کرنے کے لیے ہمیں اس کا سیکھنا نہایت ضروری ہے۔ 
تیسرا پروگرام ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد کے متعلق ہائی اسکول کے دیگر درجات کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں شہر کے مشہور ومعروف ڈاکٹر جمیل گوائی نے بہترین انداز میں مختلف قسم کے بیماریوں کے شکار انسانوں کو پہلے مرحلہ میں طبی امداد فراہم کرنے کی گر سکھائے۔ ڈاکٹر صاحب نے دل کا دورہ، تیز بخار اور دیگر بیماریوں کا فوری علاج کرنے کے طریقے آسان اسلوب میں طلباء کے سامنے رکھے جسے طلباء نے بے حد پسند کیا۔ 

Share this post

Loading...