علی پبلک اسکول کے قیام سے انجمن کو بھی اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں مدد مل رہی ہے:عبدالرحیم جوکاکو

وہ یہاں علی پبلک اسکول میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرماکر طلباء کے مختلف کھیلوں سے محظوظ ہونے کے بعد ان طلباء ودیگر مہمانان سے مخاطب تھے۔ موصوف نے اس پروگرام میں اپنی دوسری دفعہ شرکت اور کم وقت میں اسکول کی ترقی پر نہایت خوشی کا اظہار کیا ۔ بطور مہمان خصوصی بھٹکل کے پولس سب انسپکٹر جناب ڈی سوزا نے خطاب کرتے ہوئے اس خوبصورت ویادگار محفل میں اپنی شرکت پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو تعلیمی میدان میں محنت کے ساتھ آگے بڑھنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ علی پبلک اسکول کے پرفضاماحول میں رہنے والے طلباء ان کی موجودگی میں کسی دن پولیس اسٹیشن کا بھی معائنہ کریں اور وہاں کے نظام سے بھی واقفیت حاصل کریں۔
ملحوظ رہے کہ جلسہ کی صدارت مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے نائب صدرجناب دامودی سعید صاحب نے کی، اجلاس کے شروع میں اکیڈمی واسکول کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اسکول کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ اس اسکول کو قائم ہوئے تیسرا سال ہورہاہے اور اللہ تعالی کے فضل سے طلباء وطالبات کی تعداد سات سوتک پہنچ گئی ہے اور اس کی زیرسرپرستی پورے ملک میں الحمدللہ اب تک مختلف ریاستوں میں اکّیس (21)علی پبلک اسکول کی شاخیں قائم ہوچکی ہیں اور اس میں برابراضافہ ہی ہورہاہے۔ اسکول کے ننھے منے طلباوطالبات نے اسلامی حدود میں رہتے ہوئے مختلف قسم کے کھیلوں کا دلچسپ وحیرت انگیز انداز میں مظاہرہ کیا جو دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے اور وقفہ وقفہ سے طلبا کے مجمع سے خوشی ومسرت کے اظہار کے ساتھ گونجنے والی ماشاء اللہ ماشاء اللہ کی آوازیں اس محفل کے حسن کو دوبالاکررہی تھی۔جلسہ میں جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری محتشم عبدالرحمن صاحب اور اکیڈمی واسکول کے نائب سکریٹری مولانا مقبول صاحب ندوی کے علاوہ اکیڈمی کے شعبہ اسلامیات کے سکریٹری مولانا افضل صاحب ندوی اوردیگر اراکین مولانا شعیب صاحب ندوی ،مولانا اسامہ صاحب ندوی ،مولانابشیر صاحب ندوی ،مولانا امین صاحب رکن الدین ندوی اور مولانا قذافی صاحب ندوی کے علاوہ متعدد اخباری نمائندے بھی شریک تھے۔

ali-public-school-annual-sports-day-2013-dec001029

 

ali-public-school-annual-sports-day-2013-dec001016

ali-public-school-annual-sports-day-2013-dec001035

ali-public-school-annual-sports-day-2013-dec001079

ali-public-school-annual-sports-day-2013-dec001116

(بقیہ تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ فرمائیں)

Share this post

Loading...