اس نمائش کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی ہے کہ یہاں سائنس کے مظاہر کے علاوہ اسلامی تعلیمات پر مشتمل کئی ایسے ماڈلس تیار کیے گئے تھے جس سے انسان کو قبر اور آخرت کی یاد تاز ہ کرتی ہے اور بچوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ انسان کی یہ زندگی صرف اور صرف چند روزہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء نے برف سے تیارکردہ اے سی مشین ، ایک پہیہ اور پنکھے کے ذریعہ سے بجلی پیدا کرنے کا نادر طریقہ ، انوکھی طرز کی بورنگ مشین ، پانی کے دباؤ سے تیار کردہ پانی کا بلڈوزر ، مستقبل میں شہر بھٹکل کا خوبصورت نقشہ اسمارٹ سٹی کی شکل میں ، قوم عاد وثمود کے پہاڑوں میں تراشے گئے مکانات ، بارش ، بجلی اور کڑک کا نمونہ ، فرعون کی لاش اورحضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور اس طرح سے دیہاتی زندگی کے اور شہری زندگی نقشوں کے ذریعہ سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ طلباء نے انسانی اعضاء کے نمونہ تیار کرکے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہترین انداز میں عوام کے سامنے رکھا۔ اس نمائش کو شہر کے عوام کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں نے کافی سراہا، بہت سارے لوگوں نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کی تاریخ میں اس طرح کی نمائش اس سے پہلے نہیں پیش کی گئی جس میں طلباء نے اپنی محنت سے خوبصوت مظاہر تیار کیے۔ اس موقع پر بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوا کمار اور بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر سریش کمار اور شہر کے ذمہ داروں نے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی ، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی ، سکریٹری جماعت المسلمین بھٹکل مولانا شعیب ائیکیری ندوی ، نائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب محی الدین الطاف کھروری وغیرہ موجود تھے۔
مولانا محمد الیاس ندوی ناظم عمومی و روحِ رواں علی پبلک اسکول بھٹکل
علی پبلک اسکول میں نمائش کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ طلباء کے اندر جو غیر معمولی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اس کو اجاگر کیا جائے اور ان کی تخلیقی صلاحتیوں کو سامنے لاکر ان کی صلاحتیوں کو دین کے لیے استعمال کیا جائے۔ بہت کم وقت میں ہمارے طلباء نے اس نمائش میں حصہ لیا اورہم نے کوشش اس بات کی کہ ہمارے یہاں زیر تعلیم پندرہ سو بچوں میں ہر بچہ کسی نہ کسی نمائش میں اس کی صلاحیتیں استعمال ہوں ۔ اور آپ دیکھیں کہ ہر نمائش میں ایک اسلامی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے، اس نمائش سے یہیں چاہتے ہیں کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو استعمال کرتے ہوئے اللہ کی معرفت حاصل کرنے والے بنیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نمائش دیگر اداروں کے لیے ایک پیغام دینے کا ذریعہ بنے گی۔ اور جس انداز سے لوگ اس نمائش کا رخ کررہے ہیں ہمیں اس کا اندازہ نہیں تھا ، بس اس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
جناب الطاف محی الدین کھروری جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل
ماشاء اللہ چھوٹے چھوٹے بچوں نے جس طرح سے یہ چیزیں تیار کی ہیں واقعی طلباء مبارکباد کے قابل ہیں، مجھے یہاں آنے سے پہلے یہ گمان نہیں تھا ، میں نے سوچا تھا کہ دیگر اداروں کی طرح یہاں بھی چند نمونے رکھے جائیں گے لیکن یہاں آنے کے بعد دیکھا کہ یہاں تو بہت ساری چیزیں نمائش میں رکھی گئی ہیں جو میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی۔
جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب (استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل )
طلباء کی نمائش دیکھ کر کافی مسرت ہوئی اور دل خوش ہوا کہ چھوٹے چھوٹے بچے اتنے بہترین انداز میں نمائش تیار کی ہے اور اس پر مزید یہ کہ اتنے ہی بہترین انداز میں اس کو پیش بھی کررہے ہیں۔ موصوف نے بانی اسکول مولانا محمد الیاس ندوی ، علی پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی۔
مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)
چھوٹے چھوٹے بچوں نے جس انداز سے پیش کیا ہے وہ تخلیق صلاحتیوں کا مظاہر ہے ۔ اس کو صحیح رخ دینے پر دین کا بڑا کام ہوسکتا ہے اور امت کو بڑا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ لوگوں کے اپنے اپنے احساسات ہیں اور لوگ خصوصی طور پر اس کا رخ کررہے ہیں ۔
ڈی وائی ایس پی شیوا کمار
ڈی وائی ایس پی شیوا کمار نے نمائش پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فکروخبر کو بتایا کہ طلباء نے جس انداز سے اس نمائش کو تیار کیا ہے واقعی وہ قابلِ مبارکباد ہیں۔ طلباء کی سوچ بہت اونچی ہے اور طلباء کی سوچ کی میں قدر کرتا ہوں اور اس کی داد دیتا ہوں ۔یہ سوچ انہیں مستقبل میں کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
بھٹکل سرکل انسپکٹر سریش نائک
سرکل انسپکٹر سریش نائک نے کہا کہ آج کی یہ نمائش طلباء کی فکر کو پیش کررہی ہیں۔ ماحولیات کے اعتبار سے ان کی سوچ بہت اونچی ہے جس تک وہاں تک پہنچے یہ ہم نے نہیں سوچا تھا ۔ طلباء کی صلاحیتیوں کی میں داد دیتا ہوں اور انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جناب عنایت اللہ شاہ بندری
جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہاں کے طلباء اتنی اچھی نمائش پیش کریں گے۔ واقعی یہاں کے طلباء کا فکر اور ان کے سوچنے کی صلاحیت کی میں قدر کرتا ہوں اور انہیں خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
Share this post
