علی پبلک اسکول بھٹکل کے عبدالتواب ریاستی سطح کے ہائی جمپ مقابلہ کے لیے منتخب ، جانیے تفصیلات

ali public school bhatkal, ali public school, bhatkal, aps bhatkal,

بھٹکل12؍ نومبر2023 (فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل کے دسویں کے طالب علم عبدالتواب نے ضلع سطح پر اسکولوں کے درمیان ہونے والے ہائی جمپ مقابلہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

اس مقابلہ میں 6 تعلقوں کی طرف سے 6 طلبہ نے نمائندگی کی تھی جس میں علی پبلک اسکول نے بازی مارلی۔ اس مقابلہ میں اول مقام حاصل کرنے والے عبدالتواب 2 دسمبر کو منگلورو کے پتور میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے ہائی چمپ مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ عبدالتواب نے پی اے ٹیچر وسیم قاضی کی نگرانی میں تیاری کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریاستی سطح پر کراٹے اسٹیٹ لیول مقابلوں کے لیے علی پبلک کے محمد صلاح منتخب ہوچکے ہیں جو 20 نومبر کو منعقد ہونے والے کراٹے مقابلوں میں اپنے اسکول کی نمائندگی کریں گے۔

علی پبلک اسکول کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی ، ایچ ایم مولانا احمد بائیدہ ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے عبدالتواب کو اس کامیابی پرمبارکاد پیش کی ہے۔  

Share this post

Loading...