علی پبلک اسکول میں فرائض کے ساتھ سنن ونوافل کی پابندی کرنے والے طلبہ کے درمیان سائیکلیں اور دیگر تشجیعی انعامات تقسیم

bhatkal , ali public school bhatkal, bhatkal namaz ki pabandai karne wale talaba, cycles taqseem

بھٹکل 24 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج منعقدہ انعامی پروگرام میں نماز کی پابندی کیے جانے پر سایئکل اور دیگر تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

علی پبلک اسکول کے ذمہ داران نے فکروخبر کو بتایا کہ ان کے اسکول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جب تک بچوں کی صحیح تربیت نہیں کی جائے گی اس وقت تک بچوں کو تعلیم فائدہ نہیں دیتی ہے۔ لہذا تعلیم کے ساتھ تربیت پر زور دیتے ہوئے ماہانہ طلبہ کے لیے کچھ ایسی سرگرمیاں تیار کی گئیں ہیں جن پر عمل کرنے سے طلبہ کی صحیح نہج پر تربیت ہوتی ہے اور طلبہ کو مستقبل میں ان اعمال کو کرنا آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ہی سرگرمیوں میں نماز اور سنتوں کی پابندی کا ایک چارٹ ہے جس کو روزانہ اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ایک ماہ میں فرائض کے ساتھ ساتھ سنن ونوافل کی پابندی کرنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ سائیکل اور دیگر انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

آج منعقدہ پروگرام میں ماہِ جنوری اور فروری کے نماز کی پابندی کے چارٹ کا نتیجہ سنایا گیا۔ ماہِ جنوری میں کل اٹھارہ طلبہ اور ماہِ فروری میں بھی اٹھارہ طلبہ نے اس چارٹ کی مکمل پابندی کی جس میں جنوری کے زمرے میں قرعہ اندازی کے ذریعہ  سائیکل کے حقدار ابیاض ابن محمد اشرف فقیہ بھاو رہے اورفروری کے زمرے میں سائیکل کے انعام کے حقدار سہیل ابن فیاض خلیفہ رہے۔ ان کے علاوہ دیگر طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

Share this post

Loading...