بھٹکل علی پبلک اسکول میں طالبہ آمنہ عرفہ کے حفظ قرآن مجید کی تکمیل

27؍جنوری2024 (فکروخبرنیوز) گزشتہ ہفتہ علی پبلک اسکول بھٹکل کی نویں جماعت  میں زیر تعلیم طالبہ آمنہ عرفہ بنت نورالامین رکن الدین نے اپنی جاری تعلیم کے ساتھ اسکول میں ہی تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی، ختم قرآن مجید کا یہ مبارک عمل جامعۃ الصالحات بھٹکل کی نائب مہتممہ محترمہ نسیمہ محتشم صاحبہ کے ذریعے عمل میں آیا اور انہوں ہی نے اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلسہ میں جس میں اسکول کی طالبات کے سرپرستان بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ختم قرآن مجید کی دعا بھی کی۔

نویں جماعت میں زیر تعلیم اس خوش قسمت طالبہ نے الحمدللہ صرف دو سال کی مدت میں اپنی جاری عصری تعلیم کے ساتھ قرآن مجید کا حفظ مکمل کیا۔

 یاد رہے کہ علی پبلک اسکول میں گزشتہ چھ سالوں سے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لیے جاری عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کا نظم ہے گزشتہ سال نو طلبہ وطالبات نے حفظ مکمل کیا تھا، حفظ کی طالبات کے لیے صبح کے تین ابتدائی گھنٹے حفظ کے لیے خاص ہیں۔ بقیہ پانچ گھنتروں میں وہ عصری تعلیم حاصل کرتی ہیں، امسال بھی انیس حفاظ معلمین ومعلمات کے ذریعے ڈھائی سوسے زائد طلبہ وطالبات حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور ان میں سے بعض قریب الختم بھی ہیں، سرپرستوں کے لیے یہ نایاب اور سنہرا موقع ہے کہ وہ علی پبلک اسکول میں پڑھنے والے اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے حفظ قرآن مجید کے اس نظم سے فائدہ اٹھا ئیں، چوتھی جماعت کے بعد بچوں کو حفظ کرانے کا اسکول میں نظم ہے۔

Share this post

Loading...