بھٹکل 24؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) ایک روزہ ااسکواڈ تربیت کے لیے علی پبلک اسکول بھٹکل کے طلباء نے جمعرات کے روز ہوناور پہنچے ۔ آٹھویں اور نویں کلاس کے طلباء اپنے اساتذہ کی نگرانی میں ہوناور پہنچے جہاں انہوں نے ورزش کا اہتمام بھی کیا ۔ روانگی سے قبل علی پبلک اسکول بھٹکل کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی اور مائناریٹی کے چیرمین جناب امتیاز صاحب کو اسکواڈ نے سلامی دی۔ اس موقع پر مولانا نے طلباء کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہر میدان میں ترقی کرنے کے لیے آپ کو کوششیں کرنی ہیں اور ہر موڑ پر خدمت کے لیے آپ کو تیار ہونا ہے اور اسی خدمت کی تیاری کے لیے آپ کو اس طرح کے ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ آپ مستقبل کے لیے تیار رہیں۔ اس موقع پر موجود مہمان نے بھی طلباء کے سامنے اپنے مفید باتیں رکھیں جس پر طلباء نے عمل کرنے کے جذبہ کا اظہار کیا۔
Share this post
