بھٹکل07؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) طلبہ کو سائنس کے میدان میں ٹرنینگ کے لیے علی پبلک اسکول بھٹکل کے 88 طلبہ اور سات اساتذہ پر مشتمل ایک وفد آج شام پونہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ اسکول کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق دو بسوں پر 6 سے 9 گریڈ کے طلبہ بارہ روز کے لیے پی اے انعامدار یونیورسٹی اعظم کیمپس پونے میں ورکشاپ کے لیے کل صبح تک پہنچیں گے جہاں ماہر اساتذہ اور ٹرینر کی نگرانی میں انہیں روبوٹک ، کیمپیوٹر ہارڈویر ، موبائل ریپرنگ اور انگریزی گفتگو کی ٹریننگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی یونیورسٹی میں علی پبلک اسکول کے بارہ طلبہ نے ٹریننگ حاصل کی تھی جن میں دو طلبہ نے سائنسی مقابلوں میں جیت درج کرتے ہوئے تعلقہ سطح پر دوسری پوزیشن اور ضلعی سطح کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس موقع پر اسکول کے روحِ رواں مولانا محمد الیاس ندوی ، علی پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کے سرپرستان بڑی تعداد میں اپنے نونہالوں کو الوداع کہنے پہنچنے تھے۔
Share this post
