جالنہ 07؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) بتاریخ 7 نومبر بروز اتوار2021 اقصیٰ مسجد ملت نگر قدیم جالنہ میں حضرت مولانا علی میاں ندوی فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبہ وطالبات کو عشق رسول صلی اللّہ علیہ وسلم سے سرشار کرنے کیلئے بین المکاتب نعتیہ مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جالنہ شہر کے 28 مکاتب کے 52 طلباء وطالبات نے حمدونعت مسابقہ میں شرکت کرکے اپنی مسحور کن آواز میں نبی آخر الزماں صلی اللّہ علیہ وسلم کی شان رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس بات کی اطلاع پریس ریلیز کے ذریعہ مولانا شیخ شعیب ندوی نے دی۔
جلسہ کی صدارت حضرت مولانا رئیس احمد صاحب ملی نے فرمائی۔ حکم کے فرائض مولانا عبدالعظیم ملی (استاذ مدرسہ عربیہ ارشاد العلوم مجرے باڑی)حافظ اکرم صاحب کاشفی (اورنگ آباد) حافظ وقاری طارق انور صاحب فلاحی (امام وخطیب مسجد بیت پورہ جالنہ) نے بحسن خوبی انجام دئے۔
مسابقہ میں شریک ہونے والے تمام طلباء وطالبات کو سند وانعامات سے نوازا گیا 20 ترغیبی انعامات دئے گئے
اول نمبر سے کامیابی حاصل کرنے والی طالباء مہک شیخ یونس (مکتب دارارقم شاکرنگر)
دوم نمبر سے کامیابی حاصل کرنے والی طالباء ام ہانی صغیرالدین (مکتب تعلیم الدین ریلوے اسٹیشن)
سوم نمبر سے کامیابی حاصل کرنے والی طالباء سہانہ غلام محمد (مکتب وراثةالانبیاء بالاجی نگر جالنہ)
انہیں بالترتیب 3000 روپئے ، 2000 روپئے اور 1500 روپئے بطورِ انعام دیئے گئے۔
جلسہ میں جالنہ شہر کے معزز علماء ائمہ حفاظ عمائدین شہر نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں فاؤنڈیشن کے ممبران اور مکاتب کے معلمین نے انتھک جدوجہد کی۔ اللّہ اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائیں
اخیر میں فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا عبدالرؤف خان ندوی نے فاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد اور حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی۔ مولانا رئیس احمد صاحب ملی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
Share this post
