الہلال انگلش میڈیم اسکول منکی کی سہ روزہ تقریبات کا خوبصورت آغاز واختتام

جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے اپنی بات کا محور خواتین کو اپناتے ہوئے بچوں کی تعلیم وتربیت میں خواتین کے اہم کردار کو بتایا اور بالخصوص آج کے دیدہ زیب اور نئے فیشن کے برقعوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے درخواست کی کہ قرآن وحدیث کی تعلیمات پر عمل کریں اور ایسے برقعوں کا استعمال ہرگز نہ کریں جس کو پہننے کی مذہبِ اسلام اجازت نہیں دیتا۔ اسکول کی ہیڈ ماسٹر سنتوش نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سلور جوبلی تقریبات کے کنوینر جناب ابومحمد مختصر نے صدارتی کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے ثقافتی پروگرام میں حمد ، نعت ، مزاحیہ مکالمے ، گیت اور دیگر پروگرام بہترین انداز میں پیش کئے، جس کو حاضرین نے بہت سراہا۔ القصیم منکی کے رکن کولا باشاہ کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں فیصد حاصل کرنے والے سترہ طلباء وطالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اس طرح نمائش میں پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء کو بھی ان کی جانب سے خصوصی انعامات پیش کیے گئے۔ جلسہ کے آخر میں نوائطی مشاعرہ کا انعقاد کیا تھا جس میں سمیع اللہ برماور ، خورشید ساؤڑا اور عفان بافقیہ نے اپنے کلام سے نوازا ۔ اس موقع پر منکی یوتھ فیڈریشن اور القصیم اسپورٹس اینڈ سوشیل کلب منکی کی جانب سے تہنیتی کلمات عابدین ابوحسینا نے پیش کیے جبکہ وانٹیڈ بوائز اور آرایس اے منکی کی جانب سے خلیل حاجیکا نے تہنتی پیغام پڑھ کر سنایا ۔ ملحوظ رہے کہ اسکول کے تمام سابقہ اور حالیہ ممبران ، ٹرسٹیان اور ذمہ داران کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی ۔ 

القصیم اسپورٹس اینڈ سوشیل کلب منکی کی جانب سے تہنیتی کلمات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
ماشاء اللہ منکی سر زمین پر آج جویہ الہلال انگلش میڈیم اسکول کا سلور جوبلی کا پروگرام چل رہا ہے یہ واقعی میں اہلیانِ منکی کے لیے قابل فخر بات ہے۔ 
حضرات ! آج سے کئی سال پہلے جب اسکول کا افتتاح ہوا تھا کسی نے شاید سوچا بھی نہیں ہوگا کہ یہ چھوٹا سا اسکول اتنا ترقی کرے گا اور اس اسکول سے ایسے ہونہار بچے نکلیں گے ، وقت گذرتا گیا اور یہ اسکول بھی پروان چڑھتا گیا ، دیکھتے ہی دیکھتے پچیس سال کا عرصہ گذر گیا اور ان پچیس سالوں میں ہمارے قصبۂ منکی میں ایسے ایسے نونہار بچے اس اسکول نے ہمیں دئیے ہیں جو قابلِ فخر ہے ۔ وہ نوجوان جو کبھی اس اسکول کے طالب علم تھے آج پنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں کا بھی نام روشن کررہے ہیں۔ القصیم اسپورٹس اینڈ سوشیل کلب منکی آپ کا تہہ دل سے مشکور وممنون ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تا قیامت اس اسکول کو قائم رکھے او راس اسکول سے ایسے ایسے ہونہار طالب علم نکلیں جو اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی قوم وملت کا نام بھی روشن کریں ۔ آمین 
آج کے اس خوشگوار موقع پر القصیم اسپورٹس اینڈ سوشیل کلب منکی ،الہلال انگلش میڈیم اسکول کے تمام اراکین وانتظامیہ اوراساتذہ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ جب بھی آپ کو ہماری ضرورت پڑے گی انشاء اللہ ہمارے نوجوان لبیک کہہ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔ اے الہلال تو آگے بڑھتا جا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 

Share this post

Loading...