الہلال انگلش میڈیم اسکول منکی کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز

انہی مقاصد کے تحت آج سے پچیس سال قبل اس اسکول کا سنگِ بنیاد رکھا گیا اور آج اس کے ذریعہ اہلیانِ منکی میں تعلیمی رجحان بڑی تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا اور طلباء نے تعلیمی میدان میں ترقی کی ۔ آج اسکول کے قیام کے پچیس سال مکمل ہونے پر یہ تین روزہ پروگرام کاانعقاد کیا گیاہے۔ پروگرام کے کنوینر جناب ابومحمد مختصر نے اسکول کی کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی پروگرام کے بعد ڈگری کالج ، آڈیٹوریم اور وومنس پرئر ہال کاسنگ بنیاد سابق قاضی منکی مولانا محمد شبیر احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے دعا کی ۔
الہلال نمائش کا افتتاح 
ڈگری کالج ، آڈیٹوریم اور وومنس پرائر ہال کی سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد الہلا ل نمائش کا افتتاح اسکول کے چیر مین شاہ بندری جعفر صادق نے کیا ۔ اس نمائش میں سائنس، تایخ ، جغرافیہ اور پیڑ پودے کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرانے کے لیے کئی چیزیں تیار کی گئیں تھیں ۔ فکروخبر کے مطابق اس نمائش کو تیار کرانے میں اسکول کے طلباء نے بڑی کوششیں کیں ہیں۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے اطراف واکناف کے لوگوں نے بھی شرکت اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ 


دو سال میں ساحلی کرناٹکا میں 217قتل معاملات درج 

منگلور 29؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹکا میں حساس علاقے مانے جانے والے منگلور ، اڈپی ،اور اتراکنڑا میں سال 2014اور 2015میں کل 217قتل کے معاملات منظر عام پر آئے ہیں ۔ قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی آئی ون ڈیسوزا کی جانب سے سوال اٹھائے جانے کے بعد ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ 217قتل معاملات میں 341لوگوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ 100قتل کی وارداتیں 2014میں منظر عام پر آئیں تھیں جس کے سلسلہ میں 136افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور 2015میں 117قتل کی وارداتیں منظر عام پر آئیں ہیں ، اس سلسلہ میں 145افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سال 2014میں ایک اور سال 2015میں تین انڈرولڈ ڈان کے متعلق ہیں جو وارداتیں منگلور شہر میں پیش آئیں تھیں۔ 2014سے اب تک 6غنڈہ گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملزموں کی شناخت کے بعد پولیس کی جانب سے وارننگ دی جاچکی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس راتوں میں گشت لگارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...