الہلال نے آزاد اور اسداللہ نے مون اسٹار کو دی شکست

ٹاس جیت کر اسد اللہ نے پہلے بلہ بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 167 رنز بنائے۔ مون اسٹار کے بلہ بازوں نے پہلے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ آخری اوور میں مون اسٹار کو جیت کے لیے دس رنز کی ضرورت تھی لیکن فرقان امباری نے اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تین رنز دئیے اسی طرح اس میچ میں اسد اللہ نے سات رنز سے مون اسٹار کو شکست دی ۔ اسداللہ کی طرف سے مفضال نے چار چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 59رنز اسکور کیے او رمین آف دی میچ کا حقدار قرار پائے۔ کل جمعہ ہونے کی وجہ سے دوپہر میں ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو رویل اور پرنس منکی کے مابین ہوگا۔

Share this post

Loading...