چار اضلاع کے قاضی الحاج پی ایم ابراہیم مصلیار انتقال کر گئے

منگلورو 24/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  اڈپی، چکمنگلورو ضلع شیموگا کے قاضی الحاج پی ایم ابراہیم مصلیار آج انتقال کرگئے۔ انا للہ انا الیہ راجعون، ان کی عمر اکہتر سال تھی۔ 
    قاضی ابراہیم کا تعلق بنٹوال کے نارنگنا علاقہ سے ہے۔ وہ بیکل استاد کے نام سے مشہور ہے۔ سنی جمعیت علماء کے ریاستی صدر کی حیثیت سے آپ نے اپنی خدمات انجام دی۔ اس کے علاوہ جامعہ سعدیہ عربیہ شریعہ کالج کے مہتمم اور الانصار میگزین کے چیف ایڈیٹر بھی تھے۔ 
    قاضی ابراہیم نے دیوبند عربک کالج سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بیکل میں 43سال تدریسی خدمات بھی انجام دی ہے۔ 
    ان کے پسماندگان میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیا ں ہیں۔ 
    اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 

Share this post

Loading...