انکولہ تعلقہ کے الگیری دیہات میں عوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کی پرزور مخالفت

منگلورو 12/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) عوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کی مخالفت میں الگیری دیہات کے عوا م نے احتجاج کرتے ہوئے بحریہ کے اڈے کی مزید توسیع کا منصوبہ رد کرنے کا پروزور مطالبہ کیا۔ عوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے مزید اراضی کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سروے کیا گیا تھا جس میں کئی سارے عوام کو اپنی کھیتی باڑی کے لیے استعمال کی جانے والی اراضی ہاتھ سے جاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ احتجاجیوں نے فوری طور پر اس پر روک لگاتے ہوئے عوام کو راحت دلانے کی بات کہی۔الگیری دیہات سے انکولہ کے تحصیلدار دفتر تک پیدل مارچ کرتے ہوئے عوام نے روایتی انداز میں کئی سارے پہلوؤں کو اجاگر بھی کیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں عوامی اڈے کی تعمیر کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ایسا اگر کرنا ہی ہے تو ہماری لاشوں پر سے گذرکر اس کام کو انجام دینا پڑے گا۔ سب ڈویژنل آفیسر ایم اجیت نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف ابتدائی سروے کا کام انجام دیا گیا ہے اور اس پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اگر عوامی اڈے تعمیر ہی کرنا تو عوامی رائے ضروری ہوگی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ احتجاج میں خواتین او ر بچوں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ 

Share this post

Loading...