البلال یوتھ اینڈ اسپورٹس کلب گلمی کی جانب سے سیرت النبی کے پروگرام کا انعقاد (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

مولانا نے مزید کہا کہ بچوں کے مغرب سے لے کر عشاء تک کے اوقات کو کسی بھی صورت میں ضائع ہونے سے بچائیں ،بچہ چاہے جس اسکول میں پڑھتا ہو لیکن اس کو شبینہ مکاتب میں ضرور بھیجا جائے۔ استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی نے کہا کہ بچوں نے آپ کے سامنے کئی قسم کے پروگرام پیش کیے ، آپ کے سامنے بچوں نے مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی مسنون دعائیں پیش کیں ، بچوں نے تو یاد کرلی ہیں لیکن اب ان کے والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے ان دعاؤں کو بچوں کے زبان زد رکھنے کے لیے ان دعاؤں کا اہتمام کرنے کی تاکید کرائیں۔ مولانا نے کہا کہ یہ بچے ہمارے لیے اسی وقت نعمت بنیں گے جب ان کی دینی خطوط پر تربیت کی جائے گی ۔دینی خطوط پر تربیت کے فوائد تو دنیا ہی میں ہمیں جوحاصل ہونے والے ہیں وہ تو حاصل ہوہی جائیں گے لیکن ہمارے انتقال کے بعد بھی یہ بچے ہمارے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حضرت ابوذرؓ کا جذبہ تھاوہی جذبہ اس محلہ کے نوجوانوں میں بھی ہے ،طلباء کی جو تعداد پچپن تھی ، الحمدللہ ان نوجوانوں کی کوششوں کی وجہ سے یہ تعداد سو سے متجاوز ہوگئی۔ اس موقع پر مولانا شجاع الدین ندوی اور دیگر حضرات نے عوام کو دین سے وابستہ رہنے اور دین کو مضبوطی سے تھامے رہنے کی نصیحت کی اور فرائض کی انجام دہی پر سب سے زیادہ زور دیا ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز حافظ مدثر کی تلاوت کلام سے ہوا ، نعت محمد کیف نے پیش کی۔ جلسہ کے نظامت کے فرائض امام وخطیب جامع مسجد سیدنا ابوذرؓ مولاناعبدالاحد ندوی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

موڈبدری : بجرنگ دل کارکنان نے کانگریس لیڈران کو دی قتل کرنے کی دھمکی 

موڈبدری26؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) کانگریس پارٹی لیڈران کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں پولیس کی جانب سے ایک بجرنگ دل کارکن کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبرکو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت پروین شیٹی مقیم ایڈوؤکارکلا تعلقہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق موڈبدری پولیس تھانہ میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے جس میں ایم ایل اے ابھئی چندرا جین ، یوتھ کانگریس لیڈر متھن رائے ، ولپاڈی گرام پنچایت کے نائب صدر ارون کمار شیٹی کوجان سے مارنے کے سلسلہ میں تین نامعلوم افراد اور پروین شیٹی نے دھمکی دی تھی۔ پروین شیٹی پر الزام ہے کہ اس نے ارون شیٹی کوموبائل نمبر 7259591411 ، 9148792405، 7760065503 کے ذریعہ کال کرتے ہوئے تین کانگریس لیڈران کا نام لیا اور کہا کہ وہ 5 اپریل کو مندر کے پاس آئیں گے تو وہ انہیں قتل کریں گے۔ یہ بھی کہا جارہا ہیکہ ایم ایل اے ابھئی چندرا پر ڈیرا گڈے میں زدوکوب کیے جانے کی کوشش کی ایک ویڈیو وھاٹس اپ پر وائرل ہوگئی تھی جس کی ارون کمار شیٹی نے مذمت کی تھی۔ اسی وجہ سے پروین شیٹی نے کانگریس لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

سنگین سڑک حادثہ میں کار پر سوار چار افراد موقعۂ واردات پر ہلاک 

میسو ر26؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) تیز رفتار کار موڑ پر بے قابو ہوکر الٹنے کی وجہ سے چار افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات ہنسور میں نلور پلا کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت کشور یادو ، کوشک چوہان ، گھور پاڈے اور رنجم سالنکی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہنسور پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا ۔ زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ 

Share this post

Loading...