البدر اسوسی ایشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد، 112افراد نے اپنا خون عطیہ کیا

بھٹکل 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کے البدر اسوسی ایشن کی جانب سے ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور اور بیندور بلڈ ہیلپ کئیر اڈپی کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد علامہ اقبال میموریل اسکول کے احاطہ میں کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ادھیڑ عمر کے افراد نے بھی اپنا خون عطیہ کیا۔ یہ کیمپ صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔۔کیمپ کی خاص بات یہ رہی ہے کہ اس میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں اپنا خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر البدر اسوسی ایشن کے ذمہ دار مولانا محمد توفیق شیخ ندوی نے اس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ قرآن کریم کی آیت کی روشنی میں ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے۔ مولانا نے کہا کہ اس سے قبل البدر اسوسی ایشن کے نوجوانوں نے کئی اہم کام انجام دئیے ہیں اور آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کے کام انجام دیتے رہے گے۔ انہو ں نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں تقریباً 112افراد نے اپنا خون عطیہ کیا۔ کنداپور سے آئی ہوئی ٹیم نے اپنی بہترین انداز میں خدمات انجام دی۔ 

Share this post

Loading...