الہلال پی یو کالج منکی کے پی یو سی سال دوم کے نتائج سو فیصد

al hilal pu collage manki, manki , bhatkal, honnavar

منکی 19؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/مولوی تعظیم قاضی ندوی ) منکی  کا مشہور ادارہ الہلال پی یو کالج منکی نے پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات میں سو فیصد کامیابی درج کی ہے۔

شیمہ بنت شکیل ابوحسینا 92.50% کے ساتھ پورے کلاس میں اول مقام حاصل کیا، جبکہ عائشہ بنت طاہر عابدہ نے 92.33% کے ساتھ دوّم مقام اور ماہرہ بنت جنید قاضی نے 92.33% کے ساتھ سوّم مقام حاصل کیا۔

17 طالبات میں سے 7 طالبات نے امتیازی مقام حاصل کیا جبکہ باقی 9 طالبات نے  فرسٹ کلاس اور ایک طالبہ نے سیکینڈ کلاس سے کامیابی درج کی ہے ۔

خیال رہے کے اِس سے پہلے بھی یہ کالج سو فیصد کامیابی ریکارڈ کر چکا ہے ۔

الہلال پی یو کالج کی اِس کامیابی پر مقامی ذمہ داران ، قاضی و خطیب مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی اور اسکول و کالج مینیجمنٹ نے اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی ہے۔

ادارہ فکروخبر بھی جملہ طالبات اور ادارہ کے ذمہ داران کی خدمت میں مبرکباد پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ منکی کے المؤمنات پبلک اسکول نے سال 2022 کے ایس ایس ایل سی کے نتائج میں سوفیصد کامیابی درج کرتے ہوئے تعلقہ اور ضلع میں اسکول کا نام روشن کردیا ہے۔

Share this post

Loading...