تعلیمی اداروں کے لیے درپیش مسائل پر الہلال منکی میں اہم پروگرام کا انعقاد

bhatkal, manki, al hilal manki , moulana shakeel nadwi,

منکی 14؍ جون 2022(نمائندہ فکروخبرمولوی تعظیم ندوی) ملکی اور ریاستی سطح پر تعلیم کے اہم موضوع پر الہلال انگلش میڈیم اسکول منکی میں ایک پروگرام کاانعقاد کل صبح گیارہ بجے کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی جماعت المسلمین منکی و مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل احمد ندوی نے کہا کہ ہمیں حالات سے گھبرانے کے بجائے ا ٓگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے تعلیمی معیار کو بلند کرتے ہوئے ہمیں اپنے نونہالوں کے روشن مستقبل کے لیے اچھے اور تجربہ کار اساتذہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس موقع پر اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ منکی سے  تعلق رکھنے والے افراد اپنے نونہالوں کو ایسے تعلیمی اداروں میں داخل کررہے ہیں جہاں جمعہ کی نماز کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ ہمیں سب سے مقدم اپنے دین کو رکھنا ہے ۔ ایسی تعلیم کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے جو ہماری نسل کو دین پر باقی رکھنے کے بجائے دین سے دور اور بیزار کرے۔

 عوام کی جانب سے بھی کئی سوالات کیے گئے جن کے ذمہ داران نے جوابات دئیے۔

آخر میں یہ طئے پایا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے عوام میں پائی جارہی غلط فہمیوں کے ازالہ کی کوششیں جائےگی۔

Share this post

Loading...