انجمن الفطرہ اسکول کا سالانہ ثقافتی پروگرام ، 67 طلبہ وطالبات نے ناظرہ قرآن مکمل کیا

bhatkal, al fitra school bhatkal, al fitra salana saqafati program,

بھٹکل12؍مارچ 2024(فکروخبر نیوز) انجمن الفطرہ پرائمری اسکول کا ناظرہ ختم القرآن و بچوں کا سالانہ ثقافتی پروگرام انجمن بستی روڈ گراونڈ میں مؤرخہ 7 مارچ کو منعقد ہوا۔

پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ناظمہ منیری معلمہ جامعات الصالحات بھٹکل اور شہناز قاضیا بھی موجود تھیں۔ پرگرام کی صدارت محترمہ صادقہ قاضیا صاحبہ (انجمن مستورات مشاورتی کمیٹی کی چیئر پرسن) نے سنبھالی. پرگرام کا باقاعدہ آغاز انجمن الفطرہ اسکول کی تیسری جماعت کی طالبات افرین رکن الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا، اردو ترجمہ حریم رکن الدین اور انگلش ترجمہ عائشہ رکن الدین نے پیش کیا۔ نعت پہلی جماعت دوسری جماعت اور تیسری جماعت کے طلبہ نے مشترکہ طور پر بہترین انداز میں پیش کیا اسی طرح اسکول کی معلمہ محترمہ اذکی کریکال نے مہمانوں و سرپرستوں کا استقبال کیا اور اسکول کی سالانہ کارکردگی پر مشتمل سالانہ رپورٹ پرنسپال انجمن الفطرہ پرائمری اسکول بھٹکل محترمہ شہناز جوکاکو صاحبہ نے پیش کیا۔

 اس سال الحمدللہ ناظرہ ختم القران طلباء کی تعداد 67 رہی ان تمام طلباء و طالبات کے اعزاز میں یہ ناظرہ ختم القرآن کی محفل سجائی گئی اور ان تمام طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گیے۔ اسکول ٹیچر محترمہ حنین لنکا صاحبہ نے کلمات تشکر اور جلسہ کا اختتام حافظہ امت اللہ برماور صاحبہ کی دعا پر ہوا۔  نظامت اسکول ٹیچرس محترمہ سمینہ سعدا صاحبہ محترمہ بتول صاحبہ اور محترمہ امیمہ صاحبہ نے باری باری بحسن خوبی انجام دی۔

Share this post

Loading...