ان باتوں کا اظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وصدر علی پبلک اسکول مولانا عبدالباری ندوی نے کیاوہ یہاں علی پبلک اسکول میں آج صبح یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کررہے تھے ، ملحوظ رہے کہ وعلی پبلک کے علاوہ کئی اور اسکول میں یومِ جمہوریہ کے تقاریب کا انعقاد کیا ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں جھنڈا مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے لہرایا اس موقع پر اساتذئے جامعہ کے علاوہ طلباء جامعہ کی ایک تعداد بھی موجود تھی ۔ علی پبلک اسکول میں جھنڈا جناب دامودی عبدالحمید صاحب نے لہرایا ۔بھٹکل پولس گراؤنڈ میں ہر سال کی طرح امسال بھی انتظامیہ کی جانب سے یومِ جمہوریہ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا ، شہر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلباء نے پولس کے ساتھ مارچ میں شرکت کرتے ہوئے عوام کا دل موہ لیا ، یہاں انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کورما راؤنے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اس کے لیے ماہانہ کروڑوں روپئے خرچ کرررہی ہے، نت نئے اسکیموں کے اعلان کے ساتھ عوام کو پڑھائی پر توجہ دینے کی تلقین کررہی ہے ، انہوں نے ا س موقع پر عوام سے اپیل کی کہ سرکاری اسکیموں کا بھرپور فائد ہ اُٹھائیں ، انہوں نے اپنے خطاب میں آئینِ ہند پر بھی روشنی ڈالی۔ ملحوظ رہے کہ اس تقریب میں دیگر تمام سرکاری افسران میں سے تحصیلدار، رکن اسمبلی جناب منکال وائدیا ، پولس کے اعلیٰ عہدیداران و افسران سمیت اسکولی طلباء موجود تھے، شہر میں مجلس اصلاح و تنظیم، انجمن حام�ئ مسلمین کے تمام ادارے،بلدیہ سرکاری اسکول و کالج اور دیگر نجی اسکول و کالجس میں پرچم کشائی کرتے ہوئے خوبصورت تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
(تمام تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ کریں )
Share this post
