اکبر عظیم تھے، تو مہارانا پرتاپ کیوں نہیں: راج ناتھ سنگھ(مزید اہم ترین خبریں)

مہارانا پرتاپ کی سوانح عمری کو تفصیل میں پڑھانے کے سلسلے میں راجستھان حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت بھی مہارانا پرتاپ کی کہانی کو صرف بھارت میں نہیں پوری دنیا میں پہنچانے کی کوشش کرے گی. وزیر داخلہ کے مطابق، مہارانا پرتاپ کی 475 ویں جینتی پورے ہندوستان میں منائی جائے گی اور دنیا کے دیگر ممالک میں شامل رہنے والے ہندوستانی بھی مہاراا پرتاپ کی جینتی منائیں گے.راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مہاراناپرتاپ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا، لیکن ہندوستان کی تاریخ میں جس طرح سے مہارانا پرتاپ کا اندازہ ہونا چاہئے تھا اتنا صحیح اندازہ نہیں ہو پایا. انہوں نے کہا کہ مہارانا پرتاپ ملک میں نہیں بیرون ملک بھی اہمیت کا حامل رہے ہیں۔


ضلع مجسٹریٹ نے حج اے سی ہال کا کیا افتتاح

کانپور۔18مئی(فکروخبر/ذرائع) خدام حج کمیٹی کے زیر اہتمام حج ۵۱۰۲ پر جانے والے حج زائرین کے لئے تربیتی کیمپ کا آغاز غلام قادر حال رجبی روڈ پر کیا گیا۔ ماسٹر ٹرینر شارق علوی کے ذریعہ حج زائرین سے متعلق معلومات تفصیل سے بتائی گئیں ۔ حج تربیتی کیمپ میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب ، اے ڈی ایم اویناش سنگھ ، آئی جی آشوتوش پانڈے ، مولانا اعظم رضا خاں نوری، خدام حج کمیٹی کے چیئر مین اکبر اعظم اور صدر نعیم الدین وغیرہ نے شرکت کی۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب کے ذریعہ تربیتی کیمپ کے اے سی ہال کا افتتاح کیا گیا ۔ وہیں آئی جی آشوتوش پانڈے کے ذریعہ حج زائرین ۵۱۰۲ پر جانے والے لوگوں کو حج کے ارکان سے متعلق سی ڈی تقسیم کی گئی ۔ خدام حج کمیٹی کے صدر حاجی نعیم الدین صدیقی نے حج پر جانے والے لوگوں کو حج کرنے کے طریقے کو تفصیل سے سمجھایا ۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے کہا کہ حج پرجانے سے قبل زائرین حج اپنے دوستوں اور رشتہ داروں وغیرہ سے مل کر اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہیں اور حج کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہے۔ حاجیوں کو چاہئے کہ وہاں سے لوٹنے کے بعددنیا داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں۔غریبوں کی مدد کریں سما ج کے ہر طبقے کے ساتھ نیک نیتی سے ملیں۔ حج تربیتی کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین اور مرد موجود تھے ۔


عآپ نے وزیر پٹرولیم کا پتلا کیا نذر آتش

کانپور۔18مئی(فکروخبر/ذرائع)پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عام آدمی پارٹی نے مرکزی وزیر پٹرولیم کا پتلا پریڈ چوراہے پر نذر آتش کیا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ ایک برس قبل جب مودی نے حکومت کی با گ ڈور سنبھالی تھی اس وقت بین الاقوامی بازار میں خام تیل سو روپے ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھا آج خام تیل ۰۷ ڈال فی بیرل سے بھی کم ہے۔ تب بھی پٹرول کی قیمتیں ایک برس قبل والی ہیں۔


ہاشم پورہ کے ملزمین کو سزا دلانے کیلئے دھرنا

کانپور۔18مئی(فکروخبر/ذرائع)ہاشم پورہ میں کچھ برسوں پہلے قتل عام ہوا تھا۔ کچھ مقامی لوگوں نے اس کے لئے پی اے سی کو ذمہ دار بتایا تھا ۔ عدالت میں ثبوتوں کے فقدان میں تمام ملزمین کو رہا کر دیا تھا۔ اس کی مخالفت میں مسلم ڈیموکریٹک فرنٹ ، جنتا دل یونائیٹیڈ اور لوک دل وغیرہ نے رام آسرے پارک میں دھرنا دیا۔سبھی نے الزام لگایا کہ ملزمین کی رہائی کا سبب سست پیروی تھا۔ ملزمین پی اے سی جوانوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے پارٹیوں اور تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ مارے گئے اقلیتی فرقے کے لوگوں کے کنبوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے ۔ ان کی وارثین میں سے ایک ممبر کو سرکاری نوکری دی جائے ۔جنتاپریوار بنانے کا خواب دیکھ رہے جنتا دل یونائیٹیڈ کے رہنماء بھی پورے معاملے پر حکومت کو ہی قصور وار مان رہے ہیں سبھی سیاسی اور غیر سرکاری تنظیموں نے عدالت کے فیصلوں کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج دینے کی ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔ دھرنے میں شاکر علی عثمانی ، سریش گپتا، شیام سونکر ، پردیپ یادو،ریتاگپتا وغیرہ موجود تھے ۔ 

Share this post

Loading...