اس بیچ یہاں پولس آفس کے سامنے کھڑی ایک عورت کی اسکوٹر پر اسی شخص نے ایک اسٹکر چپکا دیا جس میں تحریر تھا کہ ’’اس نمبر پر رابطہ کرو‘‘ اسٹکر دیکھ کر مشتعل عورت فوری مقامی عوام سے رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولس کو بھی اطلاع کردی ، پولس جال بچھاتے ہوئے متعلقہ عورت سے کہا کہ وہ اس شخص کو فون کرکے ملاقات کے لیے بلائے ،جب کہ پولس نے اس سے قبل اسی نمبر سے کئی شکایت حاصل کی تھی۔ مشتعل عوام بھی اس بات کے منتظر تھے کہ ملزم کو پولس کے حوالے کرنے سے پہلے دھلائی کریں تو وہ بھی اس منصوبے کا ایک حصہ بن گئے اور ملزم جب عورت کے جال میں پھنس گیا تو بتائے ہوئے پتہ ساورجیا میدان پہنچ گیا۔قبل اس کے کہ پولس اسے اپنے حراست میں کرتی منتظر عوام ملزم پر ٹوٹ پڑے اور پولس نے بچ بچاؤ کرتے ہوئے ملزم کو اپنے ساتھ لے گئی تاکہ مزید تحقیق کی جاسکے۔
Share this post
