اجمیر درگاہ دھماکہ معاملہ: دونوں قصورواروں کو عمر قید کی سزا، عدالت نے جرمانہ بھی لگایا(مزید اہم ترین خبریں )

18 مارچ کو قصورواروں کو سزا کے نکات پر بحث ہوئی تھی۔ اسی کے مدنظر سزا کے فیصلے میں دیر ہوئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔راجستھان کی اجمیر درگاہ شریف میں روزہ افطار کرنے والوں کے درمیان یہ دھماکہ 11 اکتوبر 2007 کو کیا گیا تھا۔ اس ناپاک حرکت کے 9 سال گزر جانے کے بعد 8 مارچ کو تین ملزمان کو عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ غریب نواز کی درگاہ میں تقریبا 6:15 بجے شام درگاہ میں ایک دھماکہ ہوا جس میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 15 لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے لئے درگاہ میں دو ریموٹ بم پلانٹ کئے گئے تھے، لیکن ان میں سے ایک ہی پھٹا تھا۔

بھارت میں ارب پتیوں کی تعداد100سے تجاوز کرگئی

نئی دہلی۔22مارچ(فکروخبر/ذرائع)بھارت میں ارب پتیوں کی تعداد100سے تجاوز کرگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فوربز میگزین کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔فوربز کی جانب سے دنیاء بھر میں ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارت میں ارب پتیوں کی تعداد اب 100سے تجاوز کر گئی ہے۔ فوربز کی فہرست میں مجموعی طور پر 2043 افراد کا نام شامل ہیں جن کے پاس 7.67ٹریلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ارب پتی افراد کی تعداد میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وقف بورڈ کی اراضی پر سودے بازی کا کسی کو اختیار نہیں سوائے وقف بورڈ کے 

ایسا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ وقف بورڈ انسپکٹر محمد ساجد 

نظام آباد۔22مارچ(فکروخبر/ذرائع)نظام آباد وقف بورڈ انسپکٹر محمد ساجد نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس معاہدہ کی اطلاع نظام آباد شہر کے سیاسی قائدین نے دی ہے انہیں اس طرح کا معاہدہ کی کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے اس بات کی اطلاع ضروری ہے وہ بھی اس کاپی کو حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ اس طرح کا معاہدہ جو جائداد وقف گزٹ میں درج ہو نہیں کر سکتے ہے متولی ہو یا پھر مجاور یا پھر کوئی بھی اس کا اختیار وقف بورڈ کے سی۔اے۔او کوہی ہے ۔اگر کوئی بھی شخصی طور پر اس طرح کی کاروئیوں میں ملوث پا یا جاتا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ سیدجلال بغدای ؒ کی اراضی وقف گزٹ میں رجسٹرڈ ہے جس کا رقبہ 368.2ہے جب تک اس اراضی کا سرو ے مکمل نہیں کیا جاتا متنازعہ اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیراتی کاموں کو انجام نہیں دیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نظام آباد بلدیہ کے کمشنر وایم آراو کے علاوہ محکمہ پو لیس کو دی گئی اور اس راضی کے پر تعمیر اتی کام انجام دینے پر فریق کو بھی نوٹس جاری کی گئی۔ جب تک سروے مکمل نہیں ہو جاتا ہے متعلقہ اراضی کے معاملہ میں تب تک تعمیراتی کاموں کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سیدجلال بغدادی ؒ کی موقوفہ اراضی سے متعلق انڈین مسلم لیگ کے ضلع صد ایم۔اے۔مقیت سابقہ کارپوریٹر و دیگر تنظیموں کے قائدین نے ضلع انتظامیہ کو تحریری شکایت داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ موقوفہ اراضی کے تحفظ کے ضمن میں ٹھوس اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا اور جو افراد غیر قانونی طور پر اس طرح کے معاہدہ کی کا روائی میں ملوث ہیں تحقیقات کرواتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے تنازعے پر طرفین کو بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز

نئی دہلی ۔ 22مارچ(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے تنازعے پر طرفین کو بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ ،جس کی سربراہی چیف جسٹس کررہے ہیں نے ، نے سماعت کے دوران کہا کہ اس طرح کے مذہبی مسئلے بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور انھوں نے اس معاملے کے قابل قبول حل کے لیے ثالثی کی پیشکش بھی کی۔ عدالت نے قراردیا کہ یہ مذہب اور جذبات سے وابستہ مسئلے ہیں، یہ ایسے مسئلے ہیں جس پر تمام فریقین ساتھ مل کر ایک فیصلے پر پہنچیں اور اس تنازعے کو ختم کریں۔ آپ سب مل بیٹھ کر پرامن مذاکرات کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے عدالت عظمیٰ میں ایودھیا معاملے کی فوری طور پر سماعت کے لیے درخواست داخل کر رکھی ہے جس کے جواب میں عدالت نے یہ تبصرہ کیا ہے۔سبرامنیم سوامی نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ایودھیا میں دو سال کے اندر اندر وہ رام مندر بنوائیں گے اور وہیں بنوائیں گے جہاں وہ پہلے سے موجود ہے۔ واضح رہے کہ ہندوانتہاپسندوں نے اترپردیش کے علاقہ ایودھیاء میں 6دسمبر 1992کو بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ہندو انتہاپسند اس علاقے میں رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں۔

ہمارے اپنے فرقہ کو بلاوجہ کے شک وشہبات سے بچناہوگا
سب کاساتھ سبکا وکاس بھاجپا سرکارکا پہلاکرشمائی قدم! نواب تبریز رضا سہارنپور۔22مارچ(فکروخبر/ذرائع) کل پورا دن لکھنؤ میں اپنے وزراء اور بھاجپا کے پارٹی عہدے داران اور ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کے بعد آج ریاستی چیف منسٹر آدتیہ ناتھ یوگی دیگر اہم ریاستی معاملات اور وزارتی امور کی بابت گفتگو کے لئے دہلی میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ساتھ ہیں اور مزید غور وفکر میں مشغول ہیں۔ دودنوں کے لکھنؤی سیاسی گلیاروں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے لگنے لگاہے کہ آدتیہ ناتھ یوگی کی بہترین اخلاقی اصلولوں پر مبنی سرکار اقلیتی فرقہ کا ہر طرح سے ادب و احترام کریگی اور قوم کے بیچ پھیلائے جارہے سبھی وہم وگمان کو دور کیاجائیگا غور طلب بات ہیکہ ہمارے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی از خداس بات کو اپنے خطاب میں اپنے وزراء کے سامنے کتنی ہی بار ظاہر کرچکے ہیں اور سبھی سے یہ بھی کہ دیاگیاہے کہ بھاجپا کے ذمہ دار اور عہدے دار سوچ سمجھ کرہی بیان دیں اور کسی بھی گفتگو یا بیان کے بیچ مریادا کا ہر صورت خیال رکھا جائے کسی بھی طرح کی غلط بیانی سے پرہیز کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی نے ریاستی پولیس چیف کے ساتھ لاء اینڈ آڈر کی صورت حال پر تبادلائے خیالات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں اگلے پندرہ دنوں تک اضلاع سطح کے پولیس اور انتظامیائی افسران کے ساتھ صلاح ومشوروں کے بعد ہر صورت میں قانونی طور سے نظم ونسق کو بہت بہتر بنایاجائے اور کسی بھی غیر آئینی کام کو برداشت نہی کیا جانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ مخالف جماعتوں کی جانب سے مسلم افسران اور مسلم اقوام کی بابت ریاستی سطح پر جو بد گمانیاں پھیلائی جارہی ہیں ان پر نکیل کستے ہوئے ہمارے وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ڈی جی پی جاوید احمد کو بھینرم روی سے کہ دیاہے کہ وہ اپنا کام خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھتے رہیں اور ریاست کی قانونی شناخت کو اور بہتر بنانیکے لئے سخت سے سخت سے قدم اٹھائیں۔ بھاجپا کی کتھنی اور کرنیکی بابت جب ہم نے آج بعد دوپہر بھاجپا کے نوجوان قائد اور لکھنؤ کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر بھاجپا کے امید واروں کو بھاری مسلم ووٹ پول کراکر ریاست میں آدتیہ ناتھ یوگی کی سرکار کے استحکام میں تعاون کرنے والے نواب تبزیز رضا سے گفتگو کی تو نواب تبریز نے ہم سے مندرجہ بالا اہم پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے سب سے پہلے اشارہ کیاکہ ہندو مسلم رشتوں میں پڑی دراروں کو یوگی جی کی صلاحیوں سے ہر صورت 
میں جلد ہی دور کیا جائیگا۔ پچھلے دنوں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے یوگی جی کے والد محترم آنند وسٹ نے بھی صاف کہاکہ انہوں نے اپنے بیٹے آدتیہ ناتھ سے کہاہے کہ وہ اپنی سرکار میں مسلمانوں سے بہتر سلوک اور رشتہ قائم رکھنے میں پہل کریں اور اسکی شاندار شروعات گزشتہ دنوں ہی لکھنؤ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں محسن رضا کو اسٹیٹ منسٹر کا حلف دلاکر ہو بھی چکی ہے لکھنؤ سے رنجی کھلاڑی ۵۴ سالہ محسن رضا کو اسٹیٹ منسٹر بنایاجانا بھی یوگی جی کی نئی ریاستی وزارت کی شاندار پیش رفت ہے جو ہر طرح سے قابل تعریف اقدام ہے نواب تبریز رضا نے بتایاکہ ہمارے چیف منسٹر یوگی نے محسن رضا کو وزارت میں شامل کر کے ہماری وفاداری کو ثابت بھی کر دکھایاہے!
یوگی جی کی سرکار کی تشکیل نو پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے سوشل رہبر نواب تبریز رضا نے مسلم قوم کے پیچیدہ مسائل کی حمایت کرتے ہوئے بیباک لہجہ میں کہا کہ آج ملک کو بے لوث،بیباک ، کھلے ذہن اور با شعور قیادت کی ضرورت ہے نواب تبریز نے کہاکہ اب ریاستی سطح پر اقلیتی فرقہ کے ساتھ بہتر سلوک کیاجائیگا بلاوجہ کے شک وشہبات کو دور کیاجانا بیحد ضروری ہے نواب تبریز رضانے بتایاکہ ہم نے اپنے اکابرین کو اور اکابرین کی تعلیمات کو اور اکابرین کے تجربات کو نظر انداز کرکے اپنی مسلم قوم پر اپنے زبردستی کے فیصلہ تھونپ کر گزشتہ ۷۰ سالوں میں اپنا اور اپنی امن پسند قوم کابڑا نقصان کیاہے اب ہمکو نئی سرکار کے دور اقتدار میں اس بدلاؤ پر اطمینان رکھناہوگا اور اپنے مستقبل کیلئے غور وفکر بھی کرناہوگا۔ 
آدتیہ ناتھ یوگی کو ریاستی سطح پرہمارے صوبہ کا نیا وزیر اعلیٰ چنے جانے کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں آج دوپہربھاجپا رہبر نواب تبریز رضانے کہاکہ ریاست کے مختلف اضلاع بلخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں لمبے عرصہ سے مرکز میں بیٹھی ہر پارٹی کی سرکار اور صوبائی سطح پر بنتی آرہی بہوجن سماج اور سماجوادی پارٹی کی سرکا روں نے بھی مسلم اور ا قلیتی طبقہ کے ساتھ ٹھیک ٹھیک طریقہ سے انصاف ہی نہیں کیا بلکہ ووٹ کیلئے ہماری قوم کا استحصال ہی کیاہے جبکہ مسلمان ہمیشہ سے ہی ملک کا وفادار رہاہے اور اس الیکشن میں نریندر مودی وزیر اعظم ہند نے بھی مسلم اقوام کی وفاداری کو آزمالیا ہے نواب تبریزنے کہاکہ ریاست میں نئے چیف منسٹر کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاست کے نئے چیف منسٹر قوم کو درپیش مسائل پر خاص توجہ دیکر قوم کے بنیادی اور مذہبی حقوق کی پاسداری رکھیں گے اور جس خلوص سے مسلم فرقہ نے بھاجپاکو ووٹ دئے ہیں اسی خلوص سے مسلم فرقہ کے ساتھ بہتری کا برتاؤ عمل میں لایاجائیگا ، نواب تبریز نے کہاکہ مسلمان ہمیشہ ہندو بھائیوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ر ہاہے اور ہمیشہ مل کر ہی رہیگا مگر چند سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کی خاطرہمیں ہندو فرقہ پرستی کا خوف دکھاکر ہمیشہ ہی ہمارا استعمال کیاہے اور لمبے عرصہ تک ہمارا بے وقوف بنایاہے، یوگی جی کے وزیر اعلیٰ بن جانیکے بعد مسلم قوم کو اب مستقبل میں ہندو مسلم فسادات ،دہشت گردی اور ملک سے دغابازی کے شرمناک الزامات کا خوف نہی رکھنا چاہئے یہاں سب کچھ قانون کے مطابق اور قانون کی بنیاد پر ہی ہوگا زور زبر دستی ناقابل قبول ہوگی یوگی جی کو مسلم طبقہ میں پھیلائے جارہے شک وشہبات کو اور چھوٹ پر مبنی اس بھرم کو توڑ کر مسلم فرقہ کے ساتھ ہمدردی اور رواداری کا برتاؤ کرنے کیلئے اپنی وزارتوں کو مزید فعال بنایا ہوگا تبھی ملک کے حالات مزید بہتر، نارمل اور خوشگوار بن سکتے ہیں اور مفاد پرست سیاسی جماعتوں پر بھی سخت لگام کس جائیگی۔ 

Share this post

Loading...