بھٹکل 04؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اے جے اسپتال منگلورو کے اوپی ڈی شعبہ کی جانب سے اسی ماہ 11 اور 12 کومفت طبی کیمپ منعقد کیا گیاہے جس میں پھیپھڑے کے مریضوں کا مفت علاج ومعالجہ کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع شہر کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اسپتال کے ذمہ داروں نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ دوروزہ یہ کیمپ صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک چلے گا۔ مزید کہا کہ ستر سے اسی فیصد مریض اس کا علاج اس وقت کرتے ہیں جب یہ مرض اپنے انتہا کو پہنچ جاتا ہے ، مریض اس طرف تھوڑی سی توجہ دے کر اپنا علاج کرے تو مریض کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ مزید جانکاری کے لیے 6613252 0824یا 8494890600 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Share this post
