اور بالآخر بم ڈھونڈنے والے عملے نے بم کو اسپتال کے مرکزی گیٹ کے قریب ڈھونڈنکالااور پھر کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ اس کو ناکارہ بنا دیا۔ کئی دیر تک اسپتال کے آس پاس سیکوریٹی افسران کودیکھ کر عوام ہکا بکا اور ڈرے سہمے لگ رہے تھے اور پھر اس اعلان کے ساتھ کہ بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ، سب سکون کا سانس لئے۔
سرتکل: عارف نامی نوجوان پر حملہ کرنے والے دو حملہ آور گرفتار
سرتکل 13دسمبر (فکروخبرنیوز ) تین دن قبل عارف نامی نوجوان پر حملہ کرنے والے دو حملہ آوروں کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق حملہ آور ملزموں کی شناخت راجنیت اور سندیپ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملحوظ رہے کہ کرشناپور فورتھ بلاک کے مقیم عارف کو منگل کی رات کچھ بائیک پر سوار آئے حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس حملے کی وجہ سے سرتکل کے کٹی پالا علاقے کے ماحول میں کشیدگی پائی گئی تھی۔ اور دونوں قوموں کے نوجوان جمع ہونے کی وجہ سے پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا تھا۔
Share this post
