اے آئی ٹی یو سی کی جانب سے مزدوروں سے جڑے مطالبات لے کرتعمیری شعبہ کو پیش کی گئی یادداشت

بھٹکل 29؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) اے آئی ٹی یو سی (مزدوروں کی تنظیم) کی جانب سے مزدور طبقہ سے جڑے مطالبات کو لے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعہ دھان سودھا کے تعمیراتی شعبہ کے ذمہ دار کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں انہوں نے اپنے متعلق کئی اہم مطالبات کا تذکرہ کیا۔ انہو ں نے یادداشت میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ داونگیرہ میں مذکورہ تنظیم کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مزدوروں کے متعلق کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ، میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی تھی کہ مزدوروں کے تعلق سے بھیجی جانے والی درخواستوں میں کمی نکال کر انہیں منظوری سے روکا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں مزدوروں کا جتنا فائدہ ہونا چاہیے وہ نہیں ہورہا ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی مقررہ تنخواہ میں اضافہ بھی کیا جانا چاہیے اور ان کے آئی ڈی پروف کو ازسر نو کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں ۔ اس میٹنگ میں یہ بات بھی طئے کی گئی تھی کہ 29اکتوبر کو ریاست کے مختلف علاقوں میں اے آئی ٹی یو سی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعہ ودھان سودھا کے تعمیری شعبہ کے نام ایک یادداشت پیش کی جائے جس میں ان کے مطالبات پورے کرنے پر زور دیاجائے۔ اسی طئے شدہ تجویز کے مطابق آج یہ یادداشت پیش کی گئی ۔

Share this post

Loading...