AITM اور گرلس ڈگری کالج کے طلباء وطا لبات کے لئےیک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

انہی مقا صد کے پیش نظر آج 29 ؍ اگست بدھ کے دن انجمن حا مئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل سکریٹری جناب شہ بندری اسحا ق صا حب کی زیر صدارت انجمن انسٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی اینڈ منیجمنٹ کے سمینار ہال میں AITM اور گرلس ڈگری کالج کے طلباء وطا لبات کے لئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مہما ن خصوصی کے طور پر شر کت کر نے والے انٹر نیشنل مو ٹیوشنل ٹرینر اینڈ کو نسلر جناب سعید احمد نےDESIGN YOUR OWN FUTURE ( اپنا مستقبل خود ترا شئے )کے عنوان پر طلباء کے سامنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا۔طلباء کی دلچسپی کو مزید بڑھا نے اور اس سلسلہ میں ان کے اندر شوق پیدا کر نے کے لئے مختلف طرح کے ذہنی اور تصورا تی کھیل سے بھی مدد لی گئی ،جس سے طلباء خوب لطف اندوز ہو ئے ،ملحوظ رہے کہ استقبا لیہ کلمات اے آئی ٹی ایم پرنسپل مشتاق با وی کٹے نے پیش کئے جب کہ شکریہ کلمات وا ئس پرنسپال پال چندرا نے ادا کئے ،اس موقع پر میڈیا کو رڈینیٹر پرو فیسر سبرا منیم بھا گوت اور پروفیسر مرزا نائک سمیت    AITM کے دیگر پروفیسر اور لکچرار وغیرہ مو جود تھے ۔

 IMG 20170829 WA0024
واضح رہے کہ اس موقع سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے آج علی پبلک اسکول بھٹکل میں بھی طلباء کے لئے ایک ررکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں انٹر نیشنل مو ٹیوشنل ٹرینر جناب سعید احمد صا حب نے معا شرہ میں اپنا مقام پیدا کر نے کے ہنر کا تذکرہ کیا۔ اس طرح انہوں نے اپنے مستقبل کو روشن بنا نے کے عنوان پر طلباء کے سامنے بہترین اور مفید باتیں عام فہم میں بیان کیں ،اس کے ساتھ ساتھ پرجیکٹر کی مدد سے طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہونے والی مختلف ویڈیوز سے انہیں پیغام دینے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقع پر علی پبلک اسکول بھٹکل کے مولانا احمد بائدہ ندوی سمیت دیگر اساتذہ بھی مو جود تھے ۔

Share this post

Loading...