اور وہ اس تعلق سے اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے فارغین کو کالج سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی اور ان کی صلاحتیں بھی ہمارے سامنے آئیں گی اور فیسٹ کے دوسرے دن زبانِ نوائط کی تہذیب وثقافت کا ایک انوکھے انداز میں مظاہرہ کیا جائے گاجس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ا نجمن کے جنرل سکریٹری جناب قاسمجی محمد انصار صاحب نے کہا کہ قومِ نوائط کے افراد جہاں بھی رہیں وہ اپنے شہر سے جڑے رہتے ہیں اور سال میں کم از کم ایک مرتبہ یہاں آکر یہاں کے حالات بھی معلوم کرتے ہیں۔ بیرونِ ممالک میں مقیم افراد کو باہم جوڑنے اور بھٹکل سے ان کے تعلقات کو جوڑے رکھنے کے لیے رابطہ کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کیا گیا جس کے تحت شہر کے طلباء کو علمی میدان میں آگے بڑھایا جاتاہے اور ان کے درمیان انعامات تقسیم کرکے ان کے درمیان آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ادارے کے تحت سماجی کام بھی انجام دئیے جاتے ہیں اور شہر بھٹکل میں ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومِ نوائط کی ایک الگ تہذیب رہی ہے اور اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس قوم کے افراد جہاں بھی رہیں اپنی تہذیب وتمدن کے ساتھ رہتے ہیں ۔ اسی تہذیب کو طلباء کے سامنے لانے کے لیے اس فیسٹ کا انعقاد کیا گیاہے۔
Share this post
