پڈوبدری 2021(فکروخبرنیوز) پچیس سالہ عبدل بیلاپو میں موجود ایک موبائیل دکان میں ملازمت کرتا تھا۔گھر جانے کے دوران اچانک سامنے مور آجانے سے عبدل بائک پر قابو نہیں رکھ پایا جس کے نتیجہ میں گرگیا۔ خبر کے مطابق اس نے بائک کو روکنے کی پوری کوشش کی لیکن اچانک مور آجانے سے اس کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی بائک کا پہییہ پھسل کر گرگیا۔ وہاں سے گذرنے والے کسی نے اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
یہ حادثہ آج اہم شاہراہ 66 پر تینکا ایرمل گروڑی میں پیش آیا۔
Share this post
