اترکنڑا میں ایرپورٹ کا کام جلد شروع ہونے والا ہے : وزیر آروی دیش پانڈے

 

کاروار 26؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) کاروار میں یومِ جمہوریہ کی تقریب میں ضلع انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے کاروار پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کیا۔ وزیر انچارج نے کئی اہم اسکیموں کے تعلق کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کا قرضہ کیا ہے اور اب تک ایک ہزار دو سو کروڑ روپئے جاری کرچکی ہے۔ ضلع انتظامیہ بھون کی تعمیرات کے ساتھ ناڈ کچہری کا تعمیراتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شمالی کنیرا میں ایرپورٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں انہو ں نے کہا کہ یہ بھی جلد مکمل ہونے کے امکانات نظر آہیں اور اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ بندر کے ذریعہ سے پھیل رہی بیماریوں کی روک تھام کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اقدامات کیے جاچکے ہیں اور اس کے لیے کاروار سے پانچ کلومیٹر دور مرکز تیار کیا گیا ہے۔مزید کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی حکومت بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو ایوشمان آروگیہ کرناٹکا کے تحت طبی اخراجات ادا کیے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے کئی افراد فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ریاست میں قحط زدہ علاقوں کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ڈیڑھ سو سے زائد علاقو ں کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور مرکز سے اس کے لیے 2434کی رقم کی جاری کی چکی ہے ۔ اس موقع پر دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Share this post

Loading...