ایئرانڈیا کا اہلکار طیارے کے انجن میں پھنس کرہلاک ،(مزید اہم ترین خبریں)

روی کی لاش انجن کے پروں میں پھنسنے کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بری طرح سے مسخ ہوگئی۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹریٹ اور ایئر انڈیا نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔


پاکستان کے ساتھ ہندستانی طرز کا جوہری معاہدہ ممکن نہیں 

پاکستان نیوکلیائی ہتھیاروں کی دوڑ سے باز رہے۔۔۔امریکہ 

نئی دہلی ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اوبامہ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ہندستان کے طرز پر جوہری معاہدہ نہیں کریگا ۔ یو این این مانیٹرنگ کے مطابق امریکہ کے افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندہ رچرڈ گولسن نے کہا کہ انہوں نے امریکی کانگریسی کی خارجہ امور کی کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے اور یہ صاف کیا ہے کہ پاکستا ن کے ساتھ 123ضابطوں کے تحت معاہدہ عمل نہیں لا یا جا ئے گا ۔ یہ بات ہم نے پاکستان کے رہنماؤں کو بھی بتا دی ہے۔ انہیں یہ بھی بتا یا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے چھوٹے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں تشویش بھی ہے۔ حال میں پاکستان نے دعوی کیا کہ انہوں نے چھوٹی دوری کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس ہے۔ گولسن نے کہا کہ پاکستان کو یہ احساس ہے کہ ان کی نیوکلیائی ہتھیاروں کو نقصان پہنچانے یا چرانے کا خطرہ ہے اسی لئے انہوں نے نیوکلیائی تنصیبات کا نگرانی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ نیوکلیائی ہتھیاروں کی دوڑ سے باز رہیں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جو نیوکلیائی ہتھیاروں کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ اس دوران امور خارجہ کے چےئرمین ایڈرائس نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں آگے ہیں۔ اور جلد ہی وہ نیوکلیائی ہتھیاررکھنا والا تیسرا بڑا ملک بن جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پاکستان اپنی بجٹ کا 20فیصد حصہ قومی اخراجات پر خرچ کررہا ہے۔ جب کہ تعلیم کو بڑھا وا دینے کے لئے صرف دوفیصدی خرچ کررہا ہے۔ مسٹر رائس نے مزید کہا کہ پاکستان نے حقانی دہشت گرد تنظیم کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی لیکن پھر بھی امریکی وزارت خارجہ اسلام آباد کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کی سفارش کررہا ہے۔ 


نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ،شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں مسلسل چوتھے روزبھی مظاہرے 

سرینگر۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)شہر کے نشاط اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کی واپسی کے حق میں زوردار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران خواتین کی بھاری تعداد نے برین نشاط میں شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک جام کردیا۔ نمائندے کے مطابق شہر کی بیشتر آبادی نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے اطلاق کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور اس ضمن میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی نشاط کی مختلف بستیوں میں رہنے والے لوگ جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، گھروں سے باہر آئے اور برین نشاط کے نزدیک دھرنے پر بیٹھ گئے۔مظاہرین نے فوڈ سیکورٹی ایکٹ، محکمہ امور صارفین اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے اور گاڑیوں کی آمدورفت روک کر احتجاج درج کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے نام پر غذائی اجناس سے محروم کردیا گیا ہے ، اس لئے ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔مظاہرے میں شامل ایک خاتون نے بتایا’’ ہمیں اس ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اس کے تحت ہمیں کچھ ہی کلو اناج ملتا ہے جو ہمارے لئے ناکافی ہے ‘‘۔انہوں نے سوال کیا’’اس سے پہلے ہمیں35کلو ملتے تھے، اب دو کلو ملیں گے، کیا یہ ہمارے ساتھ انصاف ہے؟‘‘ احتجاجی دھرنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہوکر رہ گئی اور شدید نوعیت کے ٹریفک جام نے مسافروں کو مشکلات میں مبتلا کردیا۔بعد میں پولیس نے مداخلت کرکے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹا دیا اور ٹریفک کی آواجاہی بحال کردی۔واضح رہے کہ بدھ کو شہر کے متعدد علاقوں میں قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ 


سڑک حادثوں میں ایک ہلاک ،ایک زخمی،آگ کی واردات میں رہایشی مکان،دو دُکان خاکستر

سرینگر۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں ایک عورت ہلاک اور ایک شخص زخمی ہواجبکہ آگ کے مختلف وارداتوں میں ایک رہایشی مکان اور دو دُکانوں کو نقصان پہنچا۔یو این این کے مطابق سڑک حادثے میں ہالکھاہ اوترسو اننت ناگ کے نزدیک ایک سومو گاڑی زیرنمبرJK08A-5082 نے ایک راہگیر عورت خطیجہ زوجہ عبدلصمد چوپان ساکن کیمی گنڈ اوترسوکو ٹکرمارکر شدید زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیاجہا ں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔نعش کو وارثاں کے حوالے کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔سڑک کے ایک حادثے میں واتاوئین ہندواڑہ کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیرنمبرJK01X-2345 نے ایک راہگیر ادنان حمید ملہ ولد عبدلحمید ملہ کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ادھربجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ کی ایک واردات میں مٹن اڈہ اننت ناگ کے نزدیک طاروق احمد آہنگر ولد اکبر آہنگر ساکن کاڈی پورہ اننت ناگ کے سپیر پارٹس کے دو دوکانوں میں آگ نمودارہوئی جس سے دونو ں دُکانوں کو نقصان پہنچا کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔آگ کی ایک اور واردات میں گواس ڈورو اننت ناگ میں محمد اکبر ملک ولد عبدل احد ملک کے رہائشی مکان میں آگ نمودارہوئی جس سے مذکورہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ 


ملک کی دفاعی صلاحیتوں کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ ،فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار۔۔ وزیر دفاع

نئی دہلی۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع) مرکز ی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ملک کی سرحدی مکمل طور محفوظ ہیں اور ہندوستان کی فوج کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ وزیر دفاع نے جمعرات کولوک سبھا میں بتایا کہ مستقبل کے کسی بھی طرح کے خطروں سے نمٹنے کیلئے بھارت تیار ہے اور ملک کی سیکورٹی افواج کے پاس ہر صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سرحد پار سے اگرچہ مسلسل خطرات پیدا کئے جارہے ہیں لیکن ملک کی فوج ان سے پوری قوت سے نمٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن میں تعینات فوج کو مشکل ترین موسمی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی فوج سرحد وں کی حفاظت کررہی ہے ۔یو این این کے مطابق ملک کی سرحدوں کو محفوظ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوج مشکلات کے باوجود بھی ملک کے دفاع کیلئے مکمل طور تیار ہیں اور فوج کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ جمعرات کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ جموں کشمیر اور ہندوستان کی دوسری سرحدی ریاستوں میں تعینات سیکورٹی افواج تمام تر مشکلات اور سنگین موسمی صورتحال کے باوجود بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں اور کسی بھی طرح کی صورتحال سے ملک کی افواج بھر پور طریقے سے اپنی زمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان کو سرحد پار سے گذشتہ کئی دہائیوں سے خطرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کئی ریاستوں جن میں جمو ں کشمیر بھی شامل ہے میں سرحد پار کی انتہا پسندی کی سرگرمیوں کا بھی سامنا ہے۔ وزیر دفاع نے سرحد پار سے جاری مسلسل خطرات پر ممبران کی تشویش کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے دفاع کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور ملک کی دفاعی ضرورتوں کا ترجیحات کے ساتھ خیال رکھا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے اپنے جواب میں ایوان کو اس بات کو یقین دلایا کہ ملک کی سار ی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں اور اگر کسی بھی سرحد پار کوئی خطرے کی صورتحال پیدا کی جاتی ہے تو اس کو بھر پور طریقے سے ملک کی افواج جواب دے رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مستقبل کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہندوستان پوری طرح تیار ہے جبکہ ملک کے دفاعی نظام کو اور زیادہ مستحکم کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ مرکزی حکومت کوحالیہ کئی واقعات پر پوری طرح نظر ہے اور مستقبل کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ملک کی افواج کو تمام تر سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے اس بات کا یقین دلایا کہ ہندوستان کی فوج کے پاس بھر صلاحیتیں ہیں اور فوج ملک کے دفاع کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کئی سرحدیں ایسی ہیں جہاں تعینات فوج کو سال بھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں شدید موسمی حالات بھی شامل ہیں اور کئی خطرناک علاقے بھی ہیں جبکہ ان میں لداخ خطے کا بلند ترین میدان جنگ بھی شامل ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان علاقوں میں تعینات فوج ہر کسی صورتحال کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور ملک کی سرحدوں کی نگرانی کررہے ہیں۔اپنی تحریری جانکاری میں وزیر دفاع نے سیاچن کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں سے اس خطرناک علاقے میں فوجی لقمہ اجل بن گئے ہیں لیکن اس کے باجود بھی فوج علاقے میں بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاچن میں تعینات فوجی اہلکاروں اور افسروں کو دوران ڈیوٹی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اپنی ڈیوٹیوں سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہے ہیں۔


حج2016آن لائن ٹریننگ کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دو اسٹاف ممبئی روانہ۔ڈاکٹر پرویز میاں

نئی دہلی۔17؍دسمبر(فکروخبر/ذرائع) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے جاری اپنے پریس بیان میں بتاکہ حج2016 ؁ء کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ورکشاپ میں حج2016کے لیے کی گئی جدید اصلاحات جیسے آن لائن فارم بھرنے کی ترتیب اور دیگر طریقہ کار کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر کی تمام صوبائی اسٹیٹ حج کمیٹیوں کے افسران اور ملازمین کو بلایا گیا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بھی دوافسران اس ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوئے ہیں۔ جہاں وہ حج 2016سے منسلک نئے طریقہ کار کی تربیت حاصل کرینگیں۔


عصمت دری کے ملزم کو ۸ سال قید

آگرہ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں ضلع آگرہ کی ایک عدالت نے ساڑھے سات سال قبل ایک عورت کی عصمت دری کرنے اور اسے خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے معاملے میں ایک ملزم کو آٹھ سال قید اور ۲۰ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق اعتماد پور علاقے میں۲۱ مارچ۲۰۰۸ کو گاؤں گاراپور سُرہرا کے رہنے والے سوورن سنگھ عرف سورن سنگھ نے ایک عورت کی عصمت دری کی جس کے بعد اس عورت نے خودسوزی کرلی تھی۔معاملے کی سماعت کے بعد فاسٹ ٹریک عدالت کے جج سنیل کمار مشر انے ملزم سوورن سنگھ عرف سوورن سنگھ کو آٹھ سال قید اور ۰۲ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔


بچی کی آبروریزی کے بعد قتل کی کوشش کے الزام میں نوجوان گرفتار

بہرائچ۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے سجولی علاقے میں پانچ سال کی ایک بچی کی آبروریزی کے بعد اس کے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیاگیاہے۔ پولیس ذرائع نے درج رپورٹ کے حوالے سے آج یہاں بتایاکہ سجولی تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں پڑوس کے گاؤں کا ۲۲ سالہ رام دھنی نام کا شخص گزشتہ دوشنبہ کی رات گھر کے باہر کھیل رہی پانچ سال کی ایک بچی کو بہلا پھسلاکر اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس کی آبروریزی کرنے کے بعد اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں نکلے گھر والوں نے کل اسے جھاڑی کے اندر بیہوش پایا ۔ اس کے چہرے پر مارپیٹ کے نشان پائے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں ملزم رام دھنی کے خلاف آبروریزی اور اقدام قتل کے الزامات اور پاکسو قانون کے تحت معاملہ درج کرکے ان کوگرفتار کرلیا ہے ۔


بولیروسوار چھ بدمعاش اسلحہ کے ساتھ گرفتار

فتحپور۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کھاگا کوتوالی علاقے کے کشن پور روڈ بس اڈے کے نزدیک گشت کے دوران پولیس نے مشتبہ حالت میں کھڑی ایک بولیرو میں سوار چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیاہے۔ بدمعاشوں کے قبضے سے تین طمنچے اور بڑی تعداد میں کارتوس پولیس نے برآمد کئے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں نے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت چالان کرکے جیل بھیجا ہے ۔ انچارج انسپکٹر شری پرکاش یادو نے بتایا کہ پکڑے گئے بدمعاش کہیں لوٹ کی واردات انجام دینے کے مقصدسے کھڑے تھے ۔ 


مریض کے تیماردارسے اسٹریچر کا کرایہ مانگنے پر ہنگامہ 

گورکھپور۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)میڈیکل کالج میں ٹراماسینٹر سے پلاسٹر روم تک مریض کو لے جانے کیلئے جب ایک ملازم نے مریض کے تیماردار سے اسٹریچر کا کرایا مانگا تو مریض کی بہن نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ شور سن کر جب دیگر ملازمین اور تیماردارجمع ہوکر ہنگامہ کی وجہ دریافت کرنے لگے تو معاملہ بگڑتا دیکھ کر ملازم وہاں سے بھاگ نکلے ۔ دوسری جانب کالج انتظامیہ ایسے کسی واقعہ کی اطلاع سے انکار کررہاہے ۔ کشی نگر ضلع کے کپتان گنج مہڑا کے رہنے والے ۰۵ سالہ سریندر سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ اپنی بہن کدم دیوی کے ساتھ میڈیکل کالج کے ٹراماسینٹر علاج کے لئے پہنچے ۔ پیر کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کرکے ڈاکٹر نے پلاسٹر کرانے کیلئے اسٹریچر سے پلاسٹر روم کیلئے جانے کو کہا ۔ سریندر کو لیکر جب ایک ملازم پلاسٹر روم پہنچا تووہ کدم دیوی سے اسٹریچر کا کرایا اور محنتانے کے چار سو روپئے مانگنے لگا ۔ جس پرکدم دیوی نے روپئے دینے سے انکار کردیا ۔ ملازم مریض کو زبردستی اسٹریچر سے اتارنے لگا ۔ زخمی بھائی کے ساتھ بدسلوکی دیکھ کر کدم دیوی کو غصہ آگیا اور وہ ہنگامہ کرنے لگی ۔ اس پر وہاں دوسرے ملازمین اور تیمار دار بھی جمع ہوگئے ۔ کدم دیوی کا کہنا تھا کہ بھائی کی حالت سنگین ہے اور ملازم پیسہ مانگنے پربضد ہے ۔ معاملہ بڑھا تو ملازم نے وہاں سے اسٹریچر چھوڑ کر بھاگ لینے میں ہی اپنی عافیت سمجھی ۔ کدم دیوی کو لوگوں نے سمجھا بجھاکر خاموش کرایہ اور پھراس کے بعد سریندر کو پلاسٹر چڑھانے کا کام شروع ہوسکا ۔ وہیں اس معاملے کے سلسلے میں کالج کے پرنسپل پروفیسر آرپی شرما نے کہا کہ انہیں ایسے کسی ہنگامہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ اگر کسی ملازم نے اسٹریچر سے مریض کو پہنچانے کیلئے رقم کا مطالبہ کیاہے تو یہ غلط ہے۔ جانچ میں اگر الزام ثابت ہواتو اس پر کارروائی کی جائے گی ۔ 


رکن پارلیمنٹ جوشی کے دفترپرتھالی بجاکر مظاہرہ 

کانپور۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)لال املی کے سیکڑوں ملازمین نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جوشی کے دفتر میں تھالی بجاتے ہوئے مظاہرہ کیا اور کہا کہ یوپی اے حکومت کی جانب سے بی آئی سی کو ۵۵ کروڑ روپئے دینے کے بعد لال املی افسران کو پانچویں تنخواہ کمیشن کے ایریر کا لاکھوں روپئے ادا کردیاگیا اور افسران کی پانچویں تنخواہ کمیشن کے مطابق تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا ۔ افسران کو ۹۱ء۵۵لاکھ دیئے جانے کے بعد باقی رقم ۵۳ء۵۴ بی آئی سی اکاؤنٹ میں رکھا ہے ۔ لیکن انتظامیہ ملازمین اور مزدوروں کو پانچویں تنخواہ کمیشن کا ایریر اور پے اسکیل نہیں دے رہاہے جس سے ملازمین میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔ کہا گیا کہ بی آئی سی انتظامیہ ویلفیئر فنڈ سے لاکھوں روپئے خرچ کرکے کپڑاوزیر اور انکے معاونین کے لئے رقم خرچ کرتا ہے ۔ لیکن ملازمین کے پیسے نہیں دیئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر جابر صدیقی ، اجے سنگھ ، اسرار احمد ، ہیرا سنگھ ، کملیش شرما، اجمیری وارثی ، برساتی ، ناتھو رام بندیلا ، ودیا ساگر وغیرہ موجودتھے ۔


مجاہدین آزادی کو پیش کیاگیا خراج عقیدت 

گورکھپور۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کاکوری کے شہیدان وطن ، عظیم مجاہدین آزادی اشفاق اللہ خان ، رام پرساد بسمل ، راجیندر لہری ، ڈاکٹر روشن کی شہادت اور قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے ان کی ۸۸ویں برسی پر کبیر بھومی سیوا سنستھان کا ایک جلسہ سنتوش کمار چودھری ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا ۔ جس میں ان عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ کبیر سنستھان کے صدر ضمیر احمد پیام ، اساتذہ رہنما مارکنڈے پرساد سنگھ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ سبرتو گانگولی کا کہنا تھا کہ ان کی یاد میں ہرسال کوئی بڑا پروگرام کیاجانا چاہئے ۔ جلسہ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ جلسہ میں تسنیم عالم ، عمران بشر ، ٹی پی گپتا، گروچرن، خالد انصاری وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے ۔


سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے ۴ اراکین ہلاک

بجنور۔17دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں ضلع بجنور کے شیرکوٹ علاقے میں آج صبح ہونے والے سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے چار اراکین ہلاک اور دو شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دہرہ دون میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ایک ہی کنبہ کے چھ اراکین کار میں سوار ہوکر اپنے گھر پتھوڑا گڑھ جا رہے تھے ۔ بجنور کے شیر کوٹ علاقے میں قومی شاہراہ نمبر ۴۷پر گھسیا والا پلیا کے نزدیک تیزی سے آ رہے تیل ٹینکر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار حیات سنگھ (۴۰)، ان کا بیٹا پنکج سنگھ (۱۴)، آشیش (۱۰) اور دیوینتی (۵۰) موقع پرہی ہلاک اور دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ حادثہ کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

Share this post

Loading...