ایئر انڈیا کے کھانے میں چھپکلی، ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ، معاملہ سنگین(مزید اہم ترین خبریں)

دہلی اے سی بی کے چیف مکیش مینا کے دفتر میں ملا جاسوسی سامان، فارمولا: نامہ نگار

نئی دہلی ۔14جون (فکروخبر/ذرائع )اینٹی کرپشن بیورو میں مینا کی تقرری کو لے کر دہلی کے اپراج پال نجیب جنگ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان پہلے سے تنازعہ چل رہا ہے. دہلی حکومت نے نئے اے سی بی سربراہ مکیش مینا کو دہلی پولیس واپس لوٹنے کے لئے کہا تھا.دہلی حکومت نے کہا تھا کہ جوائنٹ کمشنر کی پوسٹ اے سی بی میں ہے ہی نہیں. مینا نے صاف کیا تھا کہ ان کی تقرری نجیب جنگ نے کی ہے، اس لئے اگر ایل جی کہیں گے تو ہی میں واپس جاؤں گا.


سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوان ہلاک

شاملی۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں شاملی کے شہر کوتوالی علاقے میں کل دیر رات ہوئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد بھیڑ نے سڑک پر ٹریفک جام کردیا۔پولیس کے مطابق شاملی کے کوتوالی علاقے میں کڑانا کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار بھاجوکے رہنے والے شرون (۶۲)، رویندر (۰۳) اور کنور پال کشیپ (۱۳) کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔واقعہ کے بعدمشتعل گاؤں والوں نے ڈرائیور کی گرفتاری اور معاوضے کے مطالبے پر سڑک جام کردی۔ جام ہٹانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔


پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ نے کی خود کشی 

لکھنؤ۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) گڑمبا علاقہ میں رہنے والے ایک پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ نے صبح پھانسی لگاکراپنی جان دے دی۔ گڑمبا کے سیکٹر جے باشندہ امن شرما نے پانچ برس قبل ۷۲ سالہ انیتا شرما سے لو میرج کی تھی۔ دونوں کے دو برس کا بیٹا ہے۔ بتایا جایا ہے کہ آج صبح امن اپنے کام پر چلا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ جب گھر لوٹا تو دیکھا کہ انیتا نے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے پھانسی لگا لی تھی۔ امن نے کسی طرح انیتا کو پھندے سے نیچے اتارا اور علاج کیلئے ٹراما سینٹر لیکر پہنچا۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں نے انیتا کودیکھتے انیتا کو مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع پر پہنچی چوک پولیس نے انیتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اس نے خود کشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 


مشتبہ حالت میں لڑکی نے پھانسی لگا کر دی جان

کانپور۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) سچینڈی تھانہ کے گاؤں میں مشتبہ حالت میں ایک لڑکی نے زینے سے لگے آئنگل کے سہارے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو نیچے اتار کر کنبہ والوں سے پوچھ گچھ کی ۔ جس پر کنبہ والوں نے بیٹی کی موت کا سبب پڑوسی استحصال بتایا۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر جانچ شروع کردی۔ پلرا گاؤں میں رہنے والے کسان سریش کمار گپتاکی بیٹی کومل (۸۱ ) کی لاش جمعہ کو زینے کے بنے آئنگل سے لٹکتی ملی۔ بیٹی کی لاش دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ شور و غل سن کر گاؤں کے لوگ بھی جمع ہو گئے۔ کنبہ والوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی ایس او پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے لاش کو نیچے اتار کر پولیس میں کنبہ والوں سے پوچھ گچھ شروع کردی جس پر سریش نے الزام لگایا ہے کہ پڑوسی جگت نارائن کی بیٹی شیلجا کا بیٹا لالو نے بیٹی کے کھاتے میں تیس لاکھ روپئے جمع کئے تھے ۔ الزام ہے کہ اکثر جگت نارائن کھاتے سے پیسہ واپس کرنے کیلئے بیٹی کو پریشان کرتے تھے۔ پڑوسیوں کے ظلم سے پریشان ہو کر کومل نے حتمی قدم اٹھایا ہے۔ایس او نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ کنبہ والوں نے پڑوسی کے خلاف تحریر دی ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ قصور وار پائے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔ 


مقامی لوگوں کے پٹائی سے چور کی موت

کانپور۔14جون(فکروخبر/ذرائع )چکیری تھانہ علاقے میں گھرمیں چوری کرنے آئے تین چوروں کو عوام نے پکڑ لیا۔ اسی طرح اپنی جان بچا کر دو چور بھاگ نکلے پکڑے گئے چور کی لوگوں نے بے تحاشہ پٹائی کر دی۔ جس سے وہ نیم مردہ ہو گیا۔گرجا نگر علاقے میں رہنے والے سمر بہادر سبک دوش پولیس ملازم ہیں۔ انکے کرائے کے مکان میں وجے نگر باشندہ محمد شاہد رہتے ہیں۔ ای رکشہ چلاکر شاہد اپنے کنبہ کی پرورش کرتا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایاکہ جمعرات کی شب تقریباً ۳ بجے تین چور آنگن کی دوار پھاند کر گھر میں گھسے اوررکشہ کی بیٹری چرانے لگے۔ آواز سننے سے پولیس اہلکار جاگ گئے اور چور کو دیکھ کر شور مچا دیا۔ شور سن کر چور موقع سے بھاگنے لگے ۔اسی دوران بھیڑ میں بھاگ رہے چوروں کو پکڑ لیا۔ لوگوں نے تینوں کو پکڑ کر پیٹنا شروع کر دیا۔ کسی طرح دو چور فرارہو گئے۔ پکڑے گئے ایک چور کو لوگوں نے بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا۔ مارپیٹ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پولیس پہنچ گئی پولیس نے پیٹ رہے چور کو لوگوں سے بچایا اور علاج کیلئے اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران چور کی موت کی تصدیق کر دی۔ انسپکٹر راجیو دویدی نے بتایا کہ لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ معاملے کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دی۔انسپکٹر کا کہنا ہیکہ لاش کی شناخت کیلئے پولیس ٹیم کو لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ فی الحال افسران کی ہدایت پر معاملہ درج کر کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 


مکان کا تالا توڑ کر لاکھوں کی چوری

اودی۔ اٹاوا۔14جون(فکروخبر/ذرائع )ضلع میں ایس ایس پی منزل سینی کے ذریعہ پولیس افسران کو گشت کی ہدایت دی گئی ۔ لیکن چوروں کے حوصلے کچھ اس قدر بلند ہو چکے ہیں۔ پولیس کے گشت بھی چوری کی واردات پر قدغاً نہیں لگا پا رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق شدید گرمی کے قہر سے بچنے کیلئے بڑھ کرا تھانہ حلقہ کے گاؤں اودی موڑ واقع چکر نگر روڈ باشندہ سکووا داس کا بیٹا پدم چند جین اپنے کنبہ کے ساتھ کسی رشتہ داری میں باہر گئے ہوئے تھے۔ دیر شب چوروں نے پہلے تو صدر دروازے کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسکے بعد پورے گھر کو کھنگال ڈالا۔ چوروں نے کمرے میں رکھی الماری اورلاکر بھی تالے توڑ دئے۔ چور بیس ہزار روپئے نقد، سونے کی چین، سونے کا منگل سوتر ، تین سونے کی انگوٹھیا ، دو جوڑی ٹپس اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ صبح جب پڑوسیوں نے مکان کا تالا ٹوٹا دیکھاتو انہوں نے انہیں واردات کی اطلاع دی۔ اس کی اطلاع بڑھکرا تھانہ پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کربیٹے نے والد کو اتارا موت کے گھاٹ

فتح پور۔14جون(فکروخبر/ذرائع )شراب پینے کی مخالفت کرنے پر بیٹے نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ۵۷ سالہ والد کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل بیٹا اپنے ساتھی سمیت بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔ اطلاع کے مطابق چاندپور تھانہ علاقے کے گوہراری گاؤں باشندہ آنجہانی جہوری لال کا بیٹا بابو لال رات گیارہ بجے اپنے گھر کے باہر پلنگ پر لیٹاتھا۔ تبھی اس کا بیٹا کیش کمار گاؤں کے ہی چنکا کے ساتھ نشے میں بدمست ہو کر آیا۔ آہٹ ہونے پر والد کی نیند کھل گئی اور اس نے شراب پینے کے لئے اپنے بیٹے کو ڈانٹ دیا۔ بس اتنی سی بات بیٹے کو ناگوار گزری اور اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر والد کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کو انجام دیکر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ ادھر گاؤں کے ہی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جعفر گنج سی او سمیت چاندپور تھانہ انچارج موقع پر پہنچے اور جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔وہیں قاتل بیٹے اور اس کے ساتھی کی تلاش پولیس کر رہی ہے۔


لاپتہ نوجوان کی لاش جنگل میں پڑی ملی

بریلی ۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) دو دن سے لاپتہ چل رہے ایک نوجوان کی لاش گھر سے دور واقع جنگل میں ملی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بھوجی پورہ تھانہ حلقہ کے بھائر پورہ گاؤں کے رہنے والے محکمہ صحت کے چہارم درجہ ملازم ارجن سنگھ کا بیس سالہ بیٹا گلاب سنگھ کی لاش آج صبح جنگل میں پڑی پائی گئی۔ متوفی کے جسم میں چوٹوں کے نشان تھے۔ اس کے جیب میں رکھے موبائل فون بھی سوئچ آف تھا۔پوسٹ مارٹم پر موجود متوفی ارجن سنگھ نے بتایا کہ گلاب سنگھ کی اہلیہ درگیش ہولی پر جھگڑا کرکے اپنے مائکے چلی گئی تھی اس کے بعد وہ لوٹ کر سسرال نہیں آئی۔انہوں نے بتایاکہ گلاب سنگھ نے اسے لانے کی کئی بار کوشش کی لیکن وہ واپس نہیں لوٹی جس سے گلاب سنگھ تناؤ میں رہنے لگا دو دن پہلے وہ شام کو فون پر بات کرتا ہواگھر سے باہر نکلا تھا۔اس کے بعد گھر نہیں لوٹا۔آج صبح جنگل گئے گاؤں کے لوگوں نے اس کی لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اور گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ 


دو کنبہ آپس میں متصادم،جم کر ہوئی مارپیٹ

کانپور۔14جون(فکروخبر/ذرائع )ریلوے اسٹیشن سے مشتبہ حالت میں غائب ہوئی چار بچیاں اپنے گھر پہنچی تو ہائی وولٹیج ڈرامہ ہونا شرو ع ہو گیا۔ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے دو فریق آپس میں متصادم ہو گئے۔ اور دونوں طرف سے جم کر مارپیٹ ہوئی۔ ہنگامے کی اطلاع پر پہنچے آ س پاس کے لوگوں نے معاملہ خاموش کرایا۔ در ا صل ریلوے اسٹیشنپر کوڑا بیننے گئیں بچیاں غائب ہو گئیں جب اس کی خبر ان کے گھر والوں کو ہوئی توانہوں نے جی آر پی میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے جھانسی ریلوے اسٹیشن سے چاروں کو برآمد کر کے ان کے کنبہ کوسونپ دیا۔ متاثرہ کے والد نے پڑوسی کی لڑکی پر بچیوں کو جھانسی لے جانے کاالزام لگایا۔ جسکے بعد دونوں کنبوں میں بحث شروع ہو گئی اوردونوں طرف سے مارپیٹ ہونے لگی۔

Share this post

Loading...