بنگلورو 02/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ہبلی سے بنگلور جانے والی مسافروں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایر انڈیا نے اب ہفتہ میں چار مرتبہ ہبلی سے بنگلور کے لیے اڑان بھرنے والا طیارہ آج سے روزانہ اڑان بھرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ سرویس آج ہی سے شروع کی جائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دسمبر 2017میں ہبلی ایرپورٹ کے افتتاح کے بعد ہبلی سے بنگلور کے لیے ہفتہ میں تین مرتبہ یہ طیارہ اڑان بھرتا تھا جس کے بعد اسے چار مرتبہ اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ اب مسافروں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے روزانہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں کی اسی طرح تعداد بڑھتی رہی تو پھر مزیدسہولت کے لیے غور کیے جانے کی بات حکام نے کہی ہے۔
Share this post
